• صارفین کی تعداد :
  • 1147
  • 3/28/2016
  • تاريخ :

شام: پالمیرا میں سو سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت

شام: پالمیرا میں سو سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پالمیرا کے مضافاتی علاقوں پر چالیس ہوائی حملوں میں سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ روسی لڑاکا طیاروں نے گذستہ چوبیس گھنٹے کے دوران پالمیرا کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانورں پر چالیس بار ہوائی حملے کئے جن میں سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ یہ ہوائی حملے ایسی حالت میں انجام پائے کہ شامی فوج نے حالیہ دنوں کے دوران پالمیرا کے مختلف علاقوں میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

پالمیرا کے مضافاتی علاقوں میں شامی فوج اور داعش دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ داعشی دہشت گردوں نے گذشتہ سال مئی کے مہینے میں شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر قبضہ کرلیا تھا۔ شام کا یہ شہر یونسکو کی عالمی میراث کی فہرست میں شامل ہے۔ داعشی دہشت گردوں نے اس شہر پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں کے بہت سے تاریخی آثار کو تباہ کر دیا تھا۔