• صارفین کی تعداد :
  • 1195
  • 3/23/2016
  • تاريخ :

مصر، شمالی سینا میں دسیوں مسلح عناصر کی ہلاکت

مصر، شمالی سینا میں دسیوں مسلح عناصر کی ہلاکت

مصرکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی سینا میں مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر مصری فضائیہ کے حملے میں دسیوں مسلح عناصر ہلاک ہو گئے۔

مصری وزارت دفاع کے مطابق شمالی سینا کے علاقے شیخ زوید میں مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر مصری فضائیہ کے حملے میں کم سے کم بیس مسلح عناصر مارے گئے ہیں۔ شمالی سینا میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی مصری فوج کی کارروائیوں میں اس وقت اور زیادہ شدت آگئی جب چند روز قبل دہشت گردوں کے حملے میں مصر کے نیشنل گارڈ کے سولہ جوان مصر اور فلسطین کے سرحدی علاقے رفح میں دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ مصر کے لڑاکا طیاروں نے شمالی سینا کے العریش اور رفح علاقوں میں بھی مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ مصری فوج، فضائیہ کی مدد سے ان علاقوں میں دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔