• صارفین کی تعداد :
  • 686
  • 3/23/2016
  • تاريخ :

ایران اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای

ایران اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ایران اپنے اصولی موقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔
عید نوروز کے موقع پر مشہد المقدس میں بارگاہ حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام میں عوام کے عظیم الشان سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خطے کے مظلوموں، فلسطین، غزہ، یمن اور بحرین کے عوام کو تنہا چھوڑ دے اور ان کی سیاسی حمایت کرنا بند کر دے۔ آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ تسلط پسند طاقتیں شام، عراق اور فلسطین کے معاملے میں بے بس ہو گئی ہیں اور وہ، ایران کو اپنی اس بے بسی کا ذمہ دار سمجھتی ہیں۔ آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک بار پھر اس نکتے پر تاکید فرمائی کہ ایران کے عوام کا امریکی عوام سے کوئی تنازعہ نہیں ہے تاہم امریکی حکومت ایران کی دشمن ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ آج بھی ایران پر اس جیسا تسلط قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ جیسا اسے انقلاب اسلامی سے قبل پہلوی حکومت کے دور میں حاصل تھا۔ آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کو امریکہ کے تسلط سے نجات دلائی جبکہ ایرانی قوم نے اس بات کو بخوبی ثابت کر دیا کہ امریکہ کے مقابلے میں ڈٹا جا سکتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ نے اس معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور ایران کے خلاف پابندیاں بدستور جاری ہیں۔ آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کے بینکاری لین دین اور منجمد اثاثوں کی بحالی میں رکاوٹیں باقی ہیں اور اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں پائی جاتی کہ بارک اوباما کے بعد آنے والا امریکی صدر ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے کم ترین وعدوں کی بھی پاسداری کر سکے گا۔