• صارفین کی تعداد :
  • 1166
  • 3/16/2016
  • تاريخ :

پاکستان سے ہندوستان میں داخل ہونے والے دس میں سے تین دہشت گرد ہلاک

پاکستان سے ہندوستان میں داخل ہونے والے دس میں سے تین دہشت گرد ہلاک

ریاست گجرات کے راستے پاکستان سے ہندوستان میں داخل ہونے والے دس دہشت گردوں میں سے تین کو ہلاک کردیاگیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں داخل ہونے والے دس دہشت گردوں میں سے جن تین دہشت گردوں کو مارا گیا ہے ان کا تعلق لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی کالعدم تنطیموں سے ہے -ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد پچھلے دنوں مہاشیوراتری کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے - واضح رہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر ناصرخان جنجوعہ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت ڈوبھال کو فون کر کے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ دس دہشت گرد پاکستان سے ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں جس کے بعد گجرات، دہلی اور ممبئی میں خاص طور پر الرٹ جاری کردیا گیا تھا - اس درمیان مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے لوک سبھا یا پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ جن تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے وہ ان کے بارے میں عوام کو تفصیلات سے آگاہ کرے - اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزارت داخلہ کو چاہئے کہ وہ ملک کو بتائے کہ ان دہشت گردوں کے نام کیا ہیں اور انہیں ہندوستان کے کس علاقے میں ہلاک کیاگیا ہے-