• صارفین کی تعداد :
  • 4794
  • 3/8/2016
  • تاريخ :

مٹی سے بنی لمبی ترین دیوار

مٹی سے بنی لمبی ترین دیوار


اسلامی جمہوریہ ایران میں بہت سے تاریخ مقامات ایسے ہیں جو اپنی قدمت کے لحاظ سے بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔ ایران کا شہر " دارابگرد " نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے ۔ یہ ساسانی دور حکومت کا سب سے پہلا دارلخلافہ بھی تھا اور اس کی قدمت کے بارے میں اندازہ لگایا جاتا ہے کہ یہ شہر تقریبا 2500 سال پرانا ہے ۔ ایک قیاس آرائی یہ بھی ہے کہ اس شہر کو ھخامنشی دور حکومت میں تعمیر کیا گیا ۔
اس شہر کو قدیم دور میں " دارلبجر " بھی کہا جاتا تھا ۔ یہ شہر موجود شہر داراب  سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر  شہر کی نئی سڑک جو داراب کو شیراز سے وصل کرتی ہے ،  کے کنارے واقع ہے ۔  دارابگرد قدیم پارس صوبے کے پانچ قصبوں میں سے ایک ہے ۔ اس شہر کے گرد دیوار بنائی گئی تھی جو اب بھی باقی ہے اور دیوار کے اندر اب بھی بعض عمارات اپنی خستہ حالت میں موجود ہیں ۔ اس شہر کی تعمیر کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس شہر کو داراب بھمن کے بیٹے ،اسفندیار کیانی کے بیٹے نے تعمیر کیا تھا ۔
اس دور میں کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیۓ ، صحرا میں شہر کی ضرورت کو محسوس کیا گیا اور یوں اس وسیع علاقے پر شہر کی تعمیر کی گئی ۔ اس شہر کے نقشے اور اصول تعمیر سے مغربی ایشیا کی فن تعمیر ظاہر ہوتی ہے ۔ شہر کے اطراف میں ایک بلند مخروطی دیوار کو تعمیر کیا گیا جو مٹی سے بنی ہوئی ہے ۔ اس دیوار کی اونچائی 10 میٹر کے قریب ہے ۔ وقت کے ساتھ اس دیوار کو نقصان پہنچتا رہا اور اس وقت اس دیوار کی اونچائی تقریبا 7 میٹر رہ گ‏ئی ہے  ۔ اس دیوار کی تعمیر میں بہت اچھے درجے کا مواد استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ دیوار 2500  سال گزرنے کے باوجود  کافی حد تک باقی ہے ۔
دشت میں واقع اس شہر کا نمکی گنبد دور سے بڑا واضح دکھائی دیتا ہے ۔ یہ نمکی پہاڑ ، شہر کا مرکزی تاریخی حصّہ ہے جس کے اطراف میں گول دیوار موجود ہے ۔ فارس صوبے میں واقع یہ علاقے زمین شناسی اور تاریخ شناسی کے دیوانوں کے لیۓ بہترین مقام ہے ۔ ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

تاريخي پلوں کي سرزمين

ملا صدرا کا تاريخي گھر