• صارفین کی تعداد :
  • 1461
  • 2/18/2016
  • تاريخ :

بحرینی عوام کے مظاہرے

بحرینی عوام کے مظاہرے

بحرینی عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کرکے آل خلیفہ حکومت کی برطرفی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے
منامہ پوسٹ نیوزویب سائٹ نے خبردی ہے کہ بحرینی عوام نے جمعرات کو ملک کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر نکل کر آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف شدید مظاہرے کئے -یہ مظاہرے کرانہ، ابوصبیع، الشاخورہ اور عالی میں کئے گئے - واضح رہے کہ چودہ فروری دوہزار گیارہ کو بحرینی عوام کی انقلابی تحریک کے آغاز کے بعد پہلی جمعرات کو بحرینی حکومت کے کارندوں نے منامہ کے اللولو اسکوائر پر دھرنے پربیٹھے لوگوں پر اندھا فائرنگ کرکے دسیوں مظاہرین کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا تھا - اس کے بعد سے ہر سال بحرینی عوام چودہ فروری کے بعد پہلی جمعرات کو آل خلیفہ حکومت کی اس وحشیانہ کارروائی کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں - آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے دو ہزار گیارہ میں چودہ فروری کے بعد پہلی جمعرات کو اپنی اس وحشیانہ کارروائی کے دوران طرح طرح کے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا - بحرین میں انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے کارکنوں نے بھی جمعرات کو ہونےوالے مظاہروں میں شرکت کی - مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بحرین کا قومی پرچم اور سیاسی رہنماوں کی تصویریں اٹھائے اس عزم کا اعلان کر رہے تھے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے وہ اپنی پرامن تحریک جاری رکھیں گے - بحرینی عوام ملک میں جمہوریت اور آزادی کے حق میں یہ تحریک چلا رہے ہیں جس کے دوران اب تک سیکڑوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں -

 


متعلقہ تحریریں:

سعودی عرب کا یمن پر حملہ اور میڈیا

بحرین میں مسجدوں کی شہادت