• صارفین کی تعداد :
  • 3345
  • 2/18/2016
  • تاريخ :

یمن پر سعودی بمباری

یمن پر سعودی بمباری

 

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو یمن کے وسطی صوبۂ مآرب میں صرواح شہر کے بازار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پندرہ یمنی عام شہری شہید ہو گئے۔ اس حملے میں یمنی شہریوں کے گھروں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔ شمال مغربی صوبۂ جوف میں بھی پانچ عام شہری سعودی اتحاد کی جارحیت میں شہید ہوئے ہیں۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے مغربی صوبۂ عمران اور جنوبی صوبۂ لحج کے علاقوں پر بھی حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں کلسٹر بم استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبۂ مآرب میں یمن کی عوامی کانگریس پارٹی کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ادھر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں یمن کے شمال مغربی صوبۂ حجہ میں سعودی ایجنٹوں پر حملہ کیا ہے جس میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک ہو گئے۔

 


متعلقہ تحریریں:

 سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کا مظاہرہ

سعودی عرب کا یمن پر حملہ اور میڈیا