• صارفین کی تعداد :
  • 5302
  • 6/8/2015
  • تاريخ :

یمن پر سعودی جارحیت بدستور جاری

یمن پر سعودی جارحیت بدستور جاری

یمن پر سعودی جارحیت بدستور جاری ہے اور یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ تازہ جارحیت  کے متعلق موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق متعدد عام شہری شہید ہو گئے۔ دوسری جانب زمینی سرحدوں پر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی فوج پر مزید کاری ضربیں لگائی ہیں ۔
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعے کو یمن کے صوبوں صعدہ،ذمار، تعز اور اب سمیت مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔ سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ کو کئی بار نشانہ بنایا اور بیس مرتبہ سے زیادہ صعدہ پر حملے کئے ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ کے علاقوں صبر، ابناء، مرکزی بینک، جبل الحصن اور وادی المغسل پر بمباری کی۔ طبی ذرائع کی جانب سے پیش کردہ ابتدائی اعداد و شمار کےمطابق صرف صعدہ پر بمباری میں آٹھ یمنی شہری شہید ہوئے ہیں۔ طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ صوبہ ذمار پر بھی حملے میں دو یمنی شہری شہید اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ صوبہ 'اب' میں بھی آل سعود کے جنگی طیاروں کے حملے میں ایک خاتون شہید ہوگئی۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے رحبان نامی علاقے پر سعودی جنگی طیاروں کے تازہ ترین حملے میں تین عام شہری شہید جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ المسیرہ ٹی وی نے بریکنگ نیوز میں خبر دی ہے کہ یمن کے شہر رازح کے علاقے بنی صیاح پر آل سعود کے جنگی طیاروں کے حملے میں چھ یمنی شہری شہید ہو گئے۔ سعودی طیاروں نے اسی طرح العریش نامی علاقے پر بھی حملہ کیا ہے۔ دوسری جانب خبر ہے کہ یمن سے متصل سعودی عرب کی سرحد پر لڑائی ہو رہی ہے اور متحارب دھڑوں نے میزائل اور توپ کے گولوں سے ایک دوسر ے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی فورس نے جیزان کے علاقے میں واقع فوجی ٹاور الردیف کو تباہ کردیا ہے اور یمنی فوج اور عوامی فورس کے حملے کے بعد سعودی فوجیوں نے بھاگنا شروع کردیا ۔ الردیف فوجی اڈے پر یمنی فوج کے حملے میں سعودی فوج کا ایک ٹینک اور دو فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئيں۔ اسی کے ساتھ لبنان کے المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے سعودی حکومت کے سرحدی فوجی اڈے الشبکہ پر حملہ کیا جس کے بعد آل سعود کے فوجی یہ اڈہ چھوڑ کر بھاگ لئے۔ اس حملے سے قبل یمن کی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے جلاح کیمپ میں سعودی فوج کے دو ٹینک بھی تباہ کر دیئے- ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

 سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کا مظاہرہ

سعودی عرب یمن میں القاعدہ کو استعمال کر رہا ہے