• صارفین کی تعداد :
  • 1789
  • 6/8/2015
  • تاريخ :

بنگلہ دیش اور ہندوستان، سرحدی تنازعے

 

بنگلہ دیش اور ہندوستان، سرحدی تنازعے

بنگلہ دیش اور ہندوستان نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے سرحدی تنازعے کے اختتام کی امید کی جا رہی ہے۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین تاریخی معاہدے پر دستخط کے بعد سرحدی علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ رپورٹوں کے مطابق بنگلہ دیش اور ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں تاریخی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد جشن کا سماں دیکھا گیا۔ اس معاہدے کی رو سے سرحدی علاقوں کے رہنے والوں کو اپنی شہریت کے انتخاب کا حق حاصل ہو گا۔ ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری جے شنکر اور ان کے بنگلہ دیشی ہم منصب شاہد الحق نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔ ہفتے کے دن ڈھاکہ میں ہونے والے اس معاہدے کے ذریعے دونوں ممالک کی سرحدی حدود کا تعین کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین سن انیس سو چوہتر میں ایک سمجھوتے کے تحت کیا گیا جس میں دونوں ممالک میں محصور تقریبا دو سو بستیوں کے تبادلے کی بات کی گئی تھی۔

 

اردو ریڈیو تھران

 

 


متعلقہ تحریریں:

ايران کے ساتھ ايٹمي سفارتکاري

ہندوستان اور امريکہ کے درميان بڑھتي کشيدگي