• صارفین کی تعداد :
  • 1880
  • 5/23/2015
  • تاريخ :

 سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کا مظاہرہ

سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کا مظاہرہ

سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں نے گذشتہ رات قطیف کے دہشتگردی کے خلاف زبردست مظاہرے کئے
سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے میں واقع قطیف کے شیعوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا- یہ مظاہرہ قطیف میں مسجد امام علی پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت میں کیا گیا ہے- اس حملے میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں- مظاہرین، مسجد امام علی پر حملے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے- مظاہرین نے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے سلسلے میں سعودی حکام کی ناقص کاکردگی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے-مظاہرین کہنا تھا کہ حکومت سعودی عرب ایک جانب شیعہ مسلمانوں کو کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دوسری جانب اس نے دہشتگردوں کو بھی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔


متعلقہ تحریریں:

سعودی عرب یمن میں القاعدہ کو استعمال کر رہا ہے

بشار اسد سے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کی ملاقات