• صارفین کی تعداد :
  • 1517
  • 5/20/2015
  • تاريخ :

بشار اسد سے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کی ملاقات

بشار اسد سے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کی ملاقات

اردو ریڈیو  تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہے -
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی اور شام کے صدر بشار اسد کے درمیان دمشق میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ فریقین نے اسی طرح مغربی ملکوں کے منصوبوں اور علاقے کے بعض ملکوں کے عزائم کے مقابلے میں تہران اور دمشق کے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر ولایتی نے شام کے خلاف جنگ کو ایک چھوٹی عالمی جنگ سے تعبیر کیا اور کہا کہ شام کے خلاف چھوٹے پیمانے پر یہ عالمی جنگ مزاحمت کے عمل میں شام کے مرکزی کردار کی بناء پر مسلط کی گئی ہے جس کا مقصد استقامت و مزاحمت کے محور کو تباہ کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کی سیاسی قیادت اور عوام کی استقامت نے مزاحمت کے عمل کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں مزاحمت کا عمل اور زیادہ مضبوط و مستحکم ہوا ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایران کی اعلی قیادت اور عوام نے شام کے شانہ بشانہ ڈٹے رہنے اور دمشق کی بھرپور حمایت کا تہیہ کر رکھا ہے۔ اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ مزاحمت کا محور عالمی سطح پر مزید مستحکم ہوا ہے اور کوئی بھی اس محور کو نظر انداز نہیں کرسکتا- بشار اسد نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکی دہشتگردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں- انھوں نے کہا کہ ان ملکوں کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت، ایسی حالت میں جاری ہے کہ ان دہشتگردوں نے شامی عوام کے خلاف انتہائی وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے-

 


متعلقہ تحریریں:

داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں

داعش کی حقیقت