• صارفین کی تعداد :
  • 1827
  • 3/31/2015
  • تاريخ :

شہر تکریت کی آزادی پر مبارک باد

پشاور خودکش حملے کی مذمت: ایرانی وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراقی قوم کو شہر تکریت کی آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے عراق کے صوبہ صلاح الدین کے صدر مقام شہر تکریت اور دیگر علاقوں کو تکفیری دہشتگردوں سے آزاد کرانے پر عراقی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے- وزارت خارجہ کی ترجمان نے شہر تکریت کو آزاد کرنے کی جنگ میں عراقی فوج، عوامی رضاکاروں اور قبائیلی فورسز کی مشارکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ کامیابیاں عراق میں دہشتگردی کے خلاف جاری جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں- انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں اس بات کی بشارت دیتی ہیں کہ عراق کے تمام علاقوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کردیا جائے گا- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنا نصب العین بنا لیا ہے کہ وہ منظم تکفیری دہشتگردی کے خلاف عراقی قوم و حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا اور عراق و علاقے میں دہشتگردی کے مقابل حکومتوں اور قوموں کے ساتھ رہے گا- واضح رہے عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے پیر کے دن بغداد میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ تکریت آئںدہ اڑتالیس گھنٹوں میں آزاد ہو جائے گا- قابل ذکرہے عراق کے صوبہ صلاح الدین کو تکفیریوں سے آزاد کرانے کی کارروائیاں مارچ کی ابتدا سے شروع ہوئی تھیں-

 


متعلقہ تحریریں:

امریکی حمایت یافتہ داعش گروہ

داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں