• صارفین کی تعداد :
  • 1741
  • 2/15/2015
  • تاريخ :

 ڈنمارک: مسلحانہ حملے میں ایک ہلاک تین زخمی

ڈنمارک: مسلحانہ حملے میں ایک ہلاک تین زخمی

 ڈنمارک میں کفرگوئی اور آزادی بیان کے موضوع پر ہونے والی ایک نشست میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں منعقدہ ایک نشست میں فائرنگ کا نشانہ بننے والا ایک چالیس سالہ شخص تھا- اس کانفرنس میں ڈنمارک میں فرانس کے سفیر فرانسوا زیمرہ بھی موجود تھے- تفصیلات کے مطابق یہ حملہ دو مسلح افراد نے انجام دیا۔ حملہ آور نے چالیس گولیاں فائر کیں- ڈنمارک میں فرانس کے سفیر نے فرانس پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد نے ہم پر باہر سے حملہ کیا- ان کے محرکات چارلی ایبڈو کے حملے جیسے تھے فرق صرف اتنا تھا کہ وہ اندر داخل نہيں ہوسکے- ڈنمارک پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگۓتاہم انھیں تلاش کرنےکے لئے بڑے پیمانے پرکاروائي شروع کردی گئي ہے-


متعلقہ تحریریں:

دہتشتگردي کا افسوسناک ترين واقعہ

سلامتي کونسل ميں امريکہ کے ويٹو پر فلسطين کا ردعمل