• صارفین کی تعداد :
  • 2002
  • 2/1/2015
  • تاريخ :

داعش کے خلاف ايران کي مدد

داعش کے خلاف ایران کی مدد

عراق کے صدر نے کہا ہے کہ ان کے ملک پر داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کے فورا بعد ہي اسلامي جمہوريۂ ايران نے عراق کي مدد کي- عراقي صدر فواد معصوم نے لندن سے شائع ہونے والے اخبار الحيات سے گفتگو ميں، اس سوال کے جواب ميں کہ ايران نے کس وقت سے عراق کي مدد کرني شروع کي، کہا کہ ايران نے داعش کے حملے کے فورا بعد داعش کے مقابلے ميں بغداد حکومت اور اسي طرح عراقي کردستان کي مقامي انتظاميہ کي مدد کي اور عراق کے لئے انسان دوستانہ امداد بھي ارسال کي- فواد مصعوم نے اسلامي جمہوريۂ ايران کو اچھا پڑوسي اور علاقے کا اہم ملک قرار ديا اور کہا کہ ايران اور عراق کے درميان اچھے روابط قائم ہيں اور يہ تعلقات فروغ پا رہے ہيں- عراقي صدر نے اسي طرح عراق ميں داعش سے مقابلے کو سخت بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئي خاص اڈہ ، ٹھکانہ يا تنصيبات نہيں ہوتيں جن پر ہوائي حملے کئے جا سکيں-

 


متعلقہ تحریریں:

عراق ميں امريکا کا مقصد

داعش کے سني حامي کون ہيں؟