• صارفین کی تعداد :
  • 9638
  • 1/23/2015
  • تاريخ :

ہڈيوں کي کمزوري کي وجوھات

ہڈیوں کی کمزوری کی وجوھات

اس بيماري کي مختلف وجوھات ہو سکتي ہيں - اس ميں بعض ايسي ہي جن پرہم قابو پا سکتے ہيں جبکہ بعض ايسي ہيں جن پر ہمارا کوئي کنٹرول نہيں ہوتا ہے -

ايسي وجوھات جن کو کنٹروں نہيں کيا جا سکتا ہے :

* عمر ميں زيادتي ، کيونکہ يہ بيماري تيس سال کي عمر کے بعد زيادہ ہونا کا خدشہ ہوتا ہے اور عمر کے ساتھ بڑھتي ہے اس ليۓ عمر کو کنٹرول نہيں کيا جا سکتا ہے -

* سفيد رنگت والے اور ايشيائي باشندے اس کا زيادہ شکار ہوتے ہيں -

* بعض افراد ميں ہڈي کي ساخت ہي پتلي يا چھوٹي ہوتي ہے -

* بعض مخصوص خاندانوں ميں يہ بيماري زيادہ پائي جاتي ہے -

ايسي وجوھات جن کو کنٹرول کيا جا سکتا ہے :

* جنسي ھارمونز کي کمي ، جن کي کمي کو پورا کيا جا سکتا ہے -

* بعض افراد کھانے پينے کے معاملے ميں بہت محتاط ہوتے ہيں - خاص طور پر نوعمر لڑکياں يا خواتين جو اپنے وزن کے متعلق بہت ہي پريشان ہوتي ہيں اور ہر طرح کي غذا کھانے سے پرہيز کرتي ہيں -

* سگريٹ نوشي اور شراب نوشي کرنے والے افراد

* وٹامين ڈي اور کيلشيم کي کمي

* آرام طلب زندگي گزارنے والے افراد ميں يہ بيماري ہونے کا خدشہ زيادہ ہوتا ہے -

* بعض ادويات کے استعمال کي وجہ سے بھي يہ بيماري لاحق ہوتي ہے -

* بعض بيمارياں ايسي ہوتي ہيں ، جن کي وجہ سے ثانوي طور پر يہ بيماري لاحق ہو جاتي ہے - ( جاري ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

پٹھوں کا درد (Fibromyalgia )

روماٹائيڈ آرتھرائٹس