• صارفین کی تعداد :
  • 3341
  • 1/10/2015
  • تاريخ :

ايران کا سفر ضرور کريں

ایران کے جنوبی ساحلوں کی سیر

ہاتھ سے بني اشياء

ايران کے ہر صوبے ، ہر شہر اور ہر ديہات ميں خاص قسم کي ہاتھ سے بني اشياء ہيں - ايران کے صوبے يزد ميں آپ کو ہاتھ سے بنے ريشم کے خاص کپڑے مليں گے - اصفہان اپني کاشي کاري کے لحاظ سے معروف ہے - ايران کے قالين پوري دنيا ميں معروف ہيں - ايران کے کسي بھي شہر ميں جائيں ، ہميں پورا يقين ہے کہ شام کو جب ہم تحفے تحائف خريدنے کے بعد لوٹيں گے تو انہيں ديکھ کر احساس مسرت کريں گے -

قدرتي مناظر

ايران ايک بڑا ملک اور ايک ايسا خطہ ہے جہاں مختلف انواع کے قدرتي مناظر ديکھنے کو ملتے ہيں - ايران ميں آپ کو بيابان ، صحرا ، جنگلات ، ساحل سمندر اورخوبصورت پہاڑوں کے ساتھ سرسبز وادياں ديکھنے کو مليں گي - جنگلات کا دورہ کرتے وقت محتاط رہيں اور وہاں پر موجود عملے کي ہدايات کے مطابق سفر کريں کيونکہ ايران کے جنگلات ميں ناياب قسم کے جنگلي جانور بھي پاۓ جاتے ہيں - ايران ميں مختلف طرح کے پھل پاۓ جاتے ہيں - ايران کي ايک خاص بات يہ ہے کہ يہاں کا پاني بعض بيماريوں کےعلاج ميں بہت معاون ہے اور لوگ يہاں کے پاني کو بعض خاص بيماريوں کے علاج کے ليۓ بھي پيتے ہيں -

ادبيات و سرزمين شعر و شاعري

ادبي لحاظ سے ايران کي ايک خاص اہميت ہے اور اردو ادب پر فارسي ادب کے اثرات کا ہم کبھي انکار نہيں کر سکتے ہيں - ايران ميں بہت ساري عظيم ادبي ہستيوں نے جنم ليا ہے جن ميں شيخ سعدي ، حافظ شيرازي اور بابا طاہر عرياں کے ناموں کو ہميشہ ادبي تاريخ ميں ياد رکھا جاۓ گا - اردو ادب پر فارسي ادب کےاثرات کو ہم اچھي طرح سے جانتے ہيں اور يہ اردو ادب کے ليۓ قابل فخر بات ہے کہ فارسي ادب کي عظيم دولت سے اسے تقويت ملي - تھران کي سڑکوں پر چلتے پھرتے ،بچے آپ کو فال حافظ بيچتے نظر آئيں گے جن پر حافظ شيرازي کے اشعار درج ہوتے ہيں - ايراني ادب کي ايک معروف شعري کتاب " شاہنامہ " ہے جسے ايران کے معروف شاعر فردوسي نے لکھا ہے - ( جاري ہے )

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

تھران ميں ايراني ميوزيم

پهلوي دور حکومت ميں قصر جيل