• صارفین کی تعداد :
  • 2192
  • 12/31/2014
  • تاريخ :

اردني پائلٹ کو کس طرح قتل کيا جائے،داعش نے تجويزمانگ لي

اردنی پائلٹ کو کس طرح قتل کیا جائے

دہشتگرد گروہ داعش کي قيد ميں اردن کے پائلٹ کي رہائي کے لئے امان حکومت کي کوششوں کے باوجود، داعش گروہ نے اس اردني پائلٹ کو قتل کيئے جانے کي روش کے لئے، انٹرنيٹ ميں لوگوں سے رائے طلب کي ہے-

اردن سے شائع ہونے والے اخبار الدستور نے لکھا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے انٹرنيٹ پر اپنے ٹوئيٹر پيغام ميں، اس بات پر تاکيد کرتے ہوئے کہ اردني پائلٹ معاذ کساسبہ، مغربي باشندوں سے زيادہ سخت سزا کا مستحق ہے، انٹرنيٹ پر اپنے گروہ کے عناصر سے کہا ہے کہ وہ اس پائلٹ کو قتل کرنے کے لئے، اپنائے جانے والے طريقے کے حوالےسے تجويز ديں-

واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے گذشتہ ہفتے بدھ کے دن، شام ميں داعش کے خلاف عالمي اتحاد کے دائرے ميں ہونے والے ہوائي حملے ميں ايک طيارے کو نشانہ بنايا اور شام کے شمال ميں الرقہ شہر کے قريب، اردني پائلٹ کو قيد کرليا تھا- يہ ايسي صورت حال ميں ہے کہ امريکہ نے داعش کے دعوي کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کيا ہے کہ يہ طيارہ فني خرابي کے سبب گر کر تباہ ہوا ہے- دہشتگرد گروہ داعش نے دعوي کيا ہے اردني پائلٹ مرتد ہے اور اس کو قتل کيا جائے گا، ادھر اردن نے اپنے پائلٹ کي رہائي کے لئے سياسي اور سفارتي کوششوں کا آغاز کر ديا-

 


متعلقہ تحریریں:

داعش، پيغمبر (ص) اور صحابہ کرام کي سيرت کے خلاف

داعش کي تشکيل کا مقصد