• صارفین کی تعداد :
  • 1719
  • 12/10/2014
  • تاريخ :

آل خليفہ حکومت شہريوں کو انتقامي کاروائي کانشانہ بنا رہي ہے

آل خلیفہ حکومت شہریوں کوانتقامی کاروائی کا نشانہ بنا رہی ہے

بحرين ميں حکومت مخالفين نے ايک سيکيورٹي اہل کار کي بم دہماکے ميں ہلاکت کي وجہ سے دمستان شہر کے محاصرے کو اس شہر کے عوام کو سزا دينے کے دائرے ميں قرار ديا ہے- بحريني کے سرگرم سياسي رہنما علي مشيمع نے ہماري عربي سروس کے ساتھ گفتگو ميں آل خليفہ حکومت کي جانب سے دمستان شہر کے محاصرے کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خليفہ حکومت بحرين جاري انقلابي سرگرميوں کے ردعمل ميں مخلتف بہانے بنا کر شہريوں پر عرصيۂ حيات تنگ کر رہي ہے، اور دمستان شہر کو ايک فوجي چھاوني ميں تبديل کر ديا گيا اور شديد محاصرے ميں شہريوں کے گھروں پر حملے کيئے جا رہے ہيں اور ان پر دباو بڑھايا جا رہا ہے- مشيمع نے کہا کہ آل خليفہ حکومت اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے بحرين کے عوام کي انقلابي فکر کو تبديل نہيں کر سکتي اور اس قسم کي تشدد پسندانہ پاليسيوں سے بحرين کے عوام کا عزم و حوصلہ کمزور ہونے والا نہيں ہے- دوسري جانب بحرين ميں حکومت مخالف دھڑوں نے دمستان ميں ہونے والے بم دھماکے کي مذمت کي ہے- الوفاق کي ويب سائٹ کے مطابق آل خليفہ کي مخالف پارٹيوں اور گروہوں نے آج اپني تحريک جاري رکھنے پر تاکيد کرتے ہوئے دمستان علاقے ميں ہونے والے بم دھماکے کي مذمت کي ہے- ماہرين کا خيال ہے کہ بم دھماکے ميں خود آل خليفہ ملوث ہے اور اس طرح سے مخالفين پر دباو ڈالنا چاہتي ہے-

 


متعلقہ تحریریں:

بحرين ميں آل خليفہ کے جرائم

بحرين کي عوام کو بالآخر کاميابي ہو گي