• صارفین کی تعداد :
  • 1190
  • 11/4/2014
  • تاريخ :

کشمير ميں فوج کي فائرنگ ميں دو افراد جاں بحق دو زخمي

کشمیر میں فوج کی فائرنگ میں دو افراد جاں بحق دو زخمی

ہندوستان کے زير انتظام کشمير ميں فوج کي اندھا دھند فائرنگ کے نتيجے ميں کم سے کم دو افراد جاں بحق اور دو زخمي ہوگئے ہيں-

کشميري ذرائع سے موصول ہونے والي رپورٹ کے مطابق سري نگر سے چودہ کلوميٹر کے فاصلے پر واقع چھتر گام نوگام ميں پير کي شام فوجي اہلکاروں کي جانب سے ايک ماروتي کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتيجے ميں دونوجوان موقعہ پر ہي جاں بحق جبکہ مزيد دو زخمي ہوگئے-واقعہ کے فوراً بعد چھتر گام ميں سينکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ٹريفک کي نقل و حرکت روک کر وہاں مقيم ايک فوجي کيمپ تک جلوس نکالا اور شديد نعرے بازي کي -اس کے بعد نوگام ميں شام دير گئے سينکڑوں مرد و عورت چوک ميں جمع ہوئے اور انہوں نے احتجاجي مظاہرے کئے -فوج نے واقعہ کي انکوائري کرنے کے احکامات صادر کئے ہيں جبکہ پوليس نے اس بات کي تصديق کي ہے کہ چاروں نوجوانوں کي تحويل سے کوئي قابل اعتراض چيز برآمد نہيں ہوئي اور واقعہ کے سلسلے ميں کيس درج کرلياگيا ہے -


متعلقہ تحریریں:

لبنان اور ايران: باہمي تعاون کے لئے مذاکرات کا آغاز

کراچي ميں بلاول بھٹوزرداري کا بڑے جلسے عام سے خطاب