• صارفین کی تعداد :
  • 1005
  • 10/1/2014
  • تاريخ :

ستائيس بحريني شہري گرفتار کر لئے گئے

ستائیس بحرینی شہری گرفتار کر لئے گئے

بحرين کے انساني حقوق مرکز نے گزشتہ ہفتے کے دوران ستائيس بحريني شہريوں کي گرفتاري کي خبر دي ہے- صوت المنامہ ويب سائٹ کي رپورٹ کے مطابق بحرين کے انساني حقوق مرکز کے سربراہ نبيل رجب نے منگل کے دن کہا کہ بحرين ميں آل خليفہ کے کارندوں نے گزشتہ ہفتے پانچ بچوں اور دو خواتين سميت ستائيس بحريني شہريوں کو گرفتار کر ليا- جن ميں سے دس افراد کو بعد ميں آزاد کر ديا گيا- واضح رہے کہ آل خليفہ کي شاہي حکومت کے عہديداروں نے فروري سنہ دو ہزار گيارہ کے وسط ميں شروع ہونے والي حکومت مخالف پرامن عوامي تحريک کو ختم کرنے کے لۓ تشدد کي پاليسي اختيار کر رکھي ہے- بحرين کے عوام کے پرامن مظاہروں کے آل خليفہ کي کارندوں کے تشدد کے باعث اس ملک کے بہت سے شہري شہيد اور زخمي ہو چکے ہيں جبکہ بہت سوں کو گرفتار کيا جا چکا ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

بحرين ميں آل خليفہ کے جرائم

ايران کے ہمسايہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات