• صارفین کی تعداد :
  • 1232
  • 9/22/2014
  • تاريخ :

بلاول بھٹو کے بيان پر نئي دہلي کا سخت ردعمّل

 بلاول بھٹو کے بیان پر نئی دہلی کا سخت ردعمّل

پاکستان پيپلز پارٹي کے چيئرمين بلاول بھٹو زرداري کے اس بيان پر کہ سارا کشمير ہندوستان سے چھين لاوں گا، نئي دہلي نے انتہائي سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس تبصرے کو حقيقت سے کوسوں دور بتايا ہے کہ پيپلز پارٹي کشمير کو ہندوستان سے چھين لے گي- ہندوستا کے دفتر خارجہ کے ترجمان کہا ہے کہ ملک کي سالميت اور يکجہتي پر کسي قسم کا کوئي سمجھوتہ نہيں کيا جائے گا- سيد اکبر الدين نے کہا کہ نئي دہلي کي نگاہيں مستقبل پر ہيں اور آگے کي چيزوں کو لے کر فکر مند ہونے کا مطلب يہ نہيں کہ ہماري سرحديں تبديل ہوجائيں گي- ہندوستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہم نے يہ واضح کرديا ہے کہ جہاں تک ہماري بات ہے، ہندوستان کي سالميت اور اتحاد سے کسي قسم کا کوئي سودا نہيں کيا جاسکتا ہے- دوسري طرف پاکستان پيپلز پارٹي کے چيئرمين بلاول بھٹو زرداري کے کشمير پر ديئے گئے بيان کو لے کر ہندوستان ميں سياسي جماعتوں نے بھي سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بيان کو امن کے لئے کي جانے والي کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے دائرے ميں قرار ديا ہے- واضح رہے کہ پاکستان کي سابق مرحومہ وزيراعظم بے نظير بھٹو کے بيٹے بلاول بھٹو زرداري نے جمعہ کے دن ملتان ميں سابق وزير اعظم يوسف رضا گيلاني کي رہائشگاہ پر پارٹي کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پورے کشمير کو ہندوستان سے آزاد کرائے بغير چين سے نہيں بيٹھيں گے ۔


متعلقہ تحریریں:

پاکستان ميں سول نافرماني تحريک کا اعلان

پاکستان کا آزادي مارچ