• صارفین کی تعداد :
  • 1391
  • 9/17/2014
  • تاريخ :

داعش کے عزائم

عراق میں داعش  گروہ کی دہشتگردی

اس تنظيم کے عزائم ميں ايک ايسي خلافت کا قيام ہے جس کے تحت ملت اسلاميہ کے کئي ممالک کو اپنے عملداري ميں لانا ہے-گزشتہ چند ماہ کے دوران داعش نے جس طرح عراق اورشام کے اکثر علاقوںکو زير نگيں کيا اور دنيا کے کئي ممالک ميں اپنا نيٹ ورک قائم کيا ہے اس نے عالم عرب سميت امريکہ اور مغربي ممالک کے حکمرانوں کي نيند اڑا دي ہے-

کفيري شدت پسند گروہوں کي جانب سے امريکہ کي وکالت اور حمايت و پشتپناہي سے شام پر حملہ، مشرق وسطيٰ سے متعلق اپنے منصوبے کو عملي جامہ پہنانے ميں غير حکومتي عناصر کے استعمال کے عنوان سے پہلے تجربے کے طور پر امريکہ کو بہت اچھا لگا اور امريکي حکام اپني اس پاليسي کو تسلسل بخشنے کے پراميد ہوگئے- لہذا اسي تجربے کو خطے کے ايک دوسرے ملک يعني عراق ميں جو اسلامي مزاحمتي بلاک کا ايک اور رکن سمجھا جاتا ہے، دہرايا جانا امريکہ کيلئے انتہائي اہم اور پسنديدہ امر تھا- اس ميں کوئي شک نہيں کہ امريکي حکام داعش کے ذريعے عراق ميں ايک مرحلہ وار اسٹريٹجي کے ذريعے بتدريج اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول کيلئے کوشاں ہيں اس لئے کہ عراق، اسلامي مزاحمتي بلاک کا ايک اہم حصہ اور خطے کي اصلي سياسي قوت سمجھا جاتا ہے- اور اسي وجہ سےعراق کو ناامن کرنے کي کوشش کي جا رہي ہے اور جس طرح ابھي اپني گفتگو ميں تجزيہ نگار عرفان علي نے کہا کہ عراق ميں خودکش حملوں ميں 50 فيصد سعودي دہشتگرد ملوث ہيں جس کي زندہ مثال سعودي عرب کا ايک دہشتگرد ڈاکٹر ہے جس نےعراق ميں زخميوں کے علاج کے بہانے خودکش حملہ کيا اور اس کي تصديق خود دہشتگرد گروہ داعش نے ايک وڈيو فلم ريليز کر کے کي جس ميں عراق ميں سعودي ڈاکٹر فيصل بن شامان العنزي کي دہشتگردانہ کارروائي کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس سعودي ڈاکٹر نےعراق کے شہر کرکوک ميں گيارہ جولائي کوعراق کے کردستان کي پيشمرگہ فورسز کي چيک پوسٹ کے قريب ايک کار ميں نصب بم دھماکے ميں اپنے آپ کو اڑا ليا- اس دھماکے ميں دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوئے- اس قسم کے اقدامات سے بخوبي ظاہر ہوتا ہے کہ امريکہ اور سعودي عرب نے تہيہ کر ليا ہے کہ وہ ہر صورت ميں عراق کو کمزور اور مختلف قسم کے مسائل و مشکلات سے دوچار کريں گے اوران ممالک کي کوشش ہو گي کہ وہ عراقي حکومت پر ملکي آئين ميں بنيادي تبديلياں کرنے اور عراق ميں طاقت کے توازن کو تکفيري دہشت گرد عناصر کے حق ميں تبديل کرنے کيلئے دباو ڈاليں تاکہ اس طرح عراق ميں تکفيري عناصر کي موجودگي کا مستقل جواز فراہم کيا جا سکے - ( جاري ہے )

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

 


داعش کے خلاف جنگي طيّاروں کے استعمال کي تياري

عراق ميں داعش گروہ کي دہشتگردي