• صارفین کی تعداد :
  • 9750
  • 9/2/2014
  • تاريخ :

روماٹائيڈ  آرتھرائٹس

روماٹائیڈ  آرتھرائٹس

آرتھرائٹس موجودہ دور ميں ايک بہت ہي اہم طبي مسئلہ ہے - اگر ہم اپنے معاشرے ميں اردگرد لوگوں پر نظر دوڑائيں تو ہميں معاشرے ميں بہت سارے ايسے افراد ملتے ہيں جو جوڑوں کے درد ميں مبتلا ہوتے ہيں - جوڑوں کا درد يا اس جيسي دوسري بيمارياں بے شک فوري طور پر جان ليوا نہيں ہوتي ہيں مگر اس کے انسان کي روز مرّہ زندگي  پر پڑنے والے اثرات بہت ہي بھيانک ہوتے ہيں - کہاں ايک تندرست اور توانا شخص جو صحت و تندرستي کي دولت سے مالا مال ہو کر اپنے روز مرّہ کے کام کاج کو بڑي جانفشاني اور انہماق سے انجام ديتا ہے اور کہاں درد اور تکليف ميں مبتلا شخص جو زندگي کے ہر معاملے ميں مايوس دکھائي دے رہا ہوتا ہے -

لفظ Arthritis   اصل ميں مجموعي طور پر بيماريوں کے ايک بہت بڑے خاندان کي نمائندگي کرتا ہے - اس پرچم کے ساۓ تلے يا اس چھتري کے نيچے 100 يا اس سے بھي زائد بيمارياں ہوتي ہيں - لفظ آرتھرائٹس (Arthritis ) اصل ميں يوناني زبان کے لفظ Arthron   سے ليا گيا ہے جس کے معني " جوڑ " کے ہوتے ہيں -  " itis "  سوزش کو ظاہر کرنے کے ليۓ استعمال کيا جاتا ہے - جب جسم کے کسي بھي حصے ميں سوزش ہوتي ہے تو اس کے نتيجے ميں متاثرہ حصّہ سرخ ہونا شروع ہو جاتا ہے ، اس حصّے ميں درد کا احساس ہوتا ہے ، گرمي محسوس ہوتي ہے  اور اس حصّے ميں ايک طرح کي سختي آ جاتي ہے -

RA    ايک ايسي حالت کو کہا جاتا ہے کہ جب جوڑوں ميں شديد درد ہوتا ہے اور سختي آ جاتي ہے - يہ ايک systemic disease  ہے يعني يہ جسم ميں پاۓ جانے والے نظاموں کو متاثر کرتي ہے - جب کوئي فرد آرتھرائٹس کا شکار ہوتا ہے تب ايک مدّت کے بعد متعلقہ فرد کا کوئي نہ کوئي نظام جيسے گردے ، دل  وغيرہ متاثر ہونا شروع ہو جاتے ہيں - اس بيماري ميں جسم کے چھوٹے اور بڑے جوڑ دونوں ہي متاثر ہوتے ہيں - اس بيماري کا شکار جب صبح سويرے اٹھتے ہيں تب ان کے جسم ميں بہت سختي سي پائي جاتي ہے - ( جاري ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

صحت اور بيماري  

شياٹيکا کا درد اور آگاہي