• صارفین کی تعداد :
  • 1408
  • 9/1/2014
  • تاريخ :

امريکہ ، داعش گروہ کا سب سے بڑا حامي

امریکہ ، داعش گروہ کا سب سے بڑا حامی

امريکي کانگريس ميں انٹلجنس کميٹي کے سربراہ نے کہا ہےکہ تکفيري دہشتگرد گروہ داعش نے سيکڑوں امريکيوں کو دہشتگردي کي ٹريننگ دي ہے- مايک راجرز نے جو ايف بي آئي ميں بھي رہ چکے ہيں کہا ہے کہ سيکڑوں امريکي شہريوں نے داعش دہشتگرد گروپ سے ٹرينگ حاصل کي ہے- انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہيں کہ سيکڑوں امريکي شہري ايسے جنہوں نے کم از کم ايک بار شام کا سفر کرکے داعش کے ساتھ رابطہ برقرار کيا ہے اور بعض لوگ امريکہ واپس آگئے ہيں اور بعض لوگ يورپ چلے گئے ہيں- انہوں نے داعش کے خلاف کسي طرح کي اسٹراٹيجي نہ رکھنے پر وائٹ ہاۆس پر تنقيد کي- انہوں نے کہاکہ تکفيري دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف کسي حکمت عملي کا فقدان بتاتا ہے کہ اوباما کي خارجہ پاليسي مسائل کا شکار ہے- واضح رہے داعش دہشتگرد گروہ کا سب سےبڑا حامي امريکہ ہے اور اس نے اپنے پٹھو عرب ملکوں سے بھي داعش کي بھرپور مدد کروائي ہے-


متعلقہ تحریریں:

نواز شريف پر استعفي کے ليۓ دباۆ

تہران ايٹمي مذاکرات ميں سنجيدہ ہے: صدر مملکت