• صارفین کی تعداد :
  • 1611
  • 8/2/2014
  • تاريخ :

جنگ بندي کے باوجود غزہ پر حملے جاري

جنگ بندی کے باوجود غزہ پر حملے جاری

 اردو ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک حماس اور اسرائيل کے درميان 72 گھنٹوں کي جنگ بندي کے سمجھوتے کے باوجود، غزہ پر صہيوني حکومت کے آج صبح کے حملے ميں 16 فلسطيني شہيد ہو گئے ہيں- فرانس پريس کي رپورٹ کے مطابق غزہ ميں ايمرجينسي ميڈيکل سرويس مرکز کے ترجمان اشرف القدرۃ نے اعلان کيا ہے کہ خان يونس کے علاقے ميں صہيوني حکومت کے توپخانے کے حملے ميں دو خواتين اور تين بچوں سميت ايک ہي خاندان کے 9 افراد شہيد ہو گئے ہيں، جبکہ اسي علاقے ميں اسرائيل کے فضائي حملے ميں 7 فلسطيني ہو گئے ہيں- اشرف القدرۃ نے مزيد کہا کہ آج صبح 16 فلسطينيوں کي شہادت کے ساتھ غزہ پر اسرائيل کے 25  روزہ وحشيانہ حملوں ميں شہيد ہونے والے فلسطينيوں کي تعداد  1555 ہو گئي ہے جبکہ  8350 فلسطيني ان ظلمانہ حملوں ميں زخمي ہوئے ہيں- ادھر اسرائيلي فوج نے اعلان کيا  ہے کہ گذشتہ روز غزہ ميں جوابي کارروائي ميں ان 5 فوجي ہلاک اور 19 زخمي ہوئے ہيں-اسطرح غزہ جنگ ہلاک ہونے والے صہيوني فوجيوں کي تعداد 150  سے زيادہ ہو گئي ہے-

غزہ پر غاصب صہيوني حکومت کے وحشيانہ حملوں پر مغربي ذرائع ابلاغ معني خيز سکوت اختيار کئے ہوئے ہيں- گلف نيوز ويب سائٹ نے گزشتہ روز اپني رپورٹ ميں لکھا کہ غزہ  کے شہري بڑے دشوار حالات ميں زندگي بسر کر رہے ہيں اس ويب سائٹ نے اپني رپورٹ ميں مزيد لکھا ہے کہ غزہ ميں اسرائيل کے غير قانوني اقدامات کا بخوبي مشاہدہ کيا جا سکتا ہے صہيوني حکومت کے فوجي اقوام عالم کي آنکھوں کےسامنے غزہ ميں مظلوم فلسطينيوں ،خاص طور سے عورتوں اور بچوں کا قتل عام کر رہے ہيں- يہ ايسي حالت ميں ہے کہ مغربي ذرائع ابلاغ اور خاص طور سے امريکي اخبار نيو يارک ٹائمز، بي بي سي اور  سي اين اين، وغيرہ نےغزہ پر صہيوني حکومت کے وحشيانہ حملوں پر، جن ميں زيادہ تر فلسطيني عوام کو نشانہ بنايا جا رہا ہے خاموشي اختيار کر رکھي ہے اور غزہ کے حوالے سے خبروں کو کوريج نہيں دے رہے ہيں-

 

 


متعلقہ تحریریں:

پاکستان ميں جمعۃ الوداع پر يوم سوگ کا سرکاري اعلان

فلسطينيوں پر انسانيت سوز مظالم