• صارفین کی تعداد :
  • 637
  • 7/6/2014
  • تاريخ :

ميانمار ميں ايک بار پھر مسلمانوں پر حملے

میانمار میں ایک بار پھر مسلمانوں پر حملے

 ميانمار ميں بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے انتہاپسندوں نے ايک بار پھر مسلمانوں پر حملے شروع کر ديئے ہيں- پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق بدہ دہشتگردوں کے ايک گروہ نے منڈالے نگر ميں مسلمانوں کے کئي گھروں اور اسکولوں کو آگ لگا دي ہے-عيني شاہدين کے مطابق جب بدہ دہشتگرد مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگا رہے تھے اس وقت ستر پوليس اہلکار وہاں کھڑے تماشا ديکھ رہے تھے اور انھوں نے بھيڑ کو روکنےکے لئے کچہ بھي نہيں کيا- منگل کو بھي منڈالے ميں بدہ دہشتگردوں نے چاقوۆں اور ڈنڈوں سے کم سے کم دو افراد کو قتل اور کئي کو زخمي کر ديا تھا جبکہ بڑي تعداد ميں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر چلے گئے تھے- واضح رہے کہ ميانمار کے دوسرے بڑے شہرمنڈالے ميں بدہ دہشتگردوں کے حملے کے باعث پيدا ہونے والي بدامني کے بعد حکومت نے اس شہر ميں کرفيو لگا ديا تھا ہے-

 

اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

ميانمار ميں انسانيت سوز مظالم

 اسلام کا مقابلہ کرنے کے لئے ميانمار کے مسلمانوں کو قتل کيا جا رہا ہے