• صارفین کی تعداد :
  • 1142
  • 7/2/2014
  • تاريخ :

داعش کے خلاف جنگي طيّاروں کے استعمال کي تياري

داعش کے خلاف جنگی طیّاروں کے استعمال کی تیاری

عراق کي وزارت دفاع نے اعلان کيا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں کے خلاف فضائي حملے شروع کرنے کے لئے روس کے سوخوئي طيارے مکمل آمادہ ہيں- عراق کي وزارت دفاع کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ روسي طيارے اس وقت عراقي کے فوجي ہوائي اڈّوں پر تعينات کئے جاچکے ہيں جو داعش دہشتگردوں کے خلاف فضائي حملے کرنے کيلئے مکمل طور پر تيار ہيں- واضح رہے کہ عراق کي فوج، مختلف علاقوں خاص طور سے شمالي عراق کے صوبوں ميں داعش تکفيري دہشتگردوں کے خلاف کاروائي کرنے کي تياري کررہي ہے اور ان دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کبھي بھي ہوائي حملے شروع کئے جا سکتے ہيں-دريں اثنا مرکزي عراق ميں واقع صوبے بابل کے بيشتر علاقوں سے داعش دہشتگردوں کا صقايا کر ديا گيا ہے اور اب ان علاقوں کا کنٹرول، عراق کي سيکيورٹي فورسيز نے سنبھال ليا ہے جب کہ اس ملک کے مختلف علاقوں ميں داعش دہشتگردوں کے خلاف عراقي سيکيورٹي فورسيز کي کاروائياں جاري ہيں جن ميں داعش دہشتگردوں کو بھاري نقصان پہنچا ہے-دوسري جانب عراقي فوج نے شمالي عراق کے شہر موصل کو آزاد کرانے کيلئے پانچ اطراف سے اس شہر پر حملہ شروع کيا ہے جہاں اس شہر سے داعش دہشتگردوں کا صفايا کرنے کي تياري جاري ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

عراق ميں داعش  گروہ کي دہشتگردي

عراق ميں امريکي خيانت