• صارفین کی تعداد :
  • 1024
  • 7/1/2014
  • تاريخ :

عراق ميں داعش  گروہ کي دہشتگردي

عراق میں داعش  گروہ کی دہشتگردی

 بڑے افسوس کے ساتھ يہ کہنا پڑ رہا ہے کہ عراق کے  حالات کو خراب کروانے ميں جہاں اسلام دشمن طاقتيں ملوّث ہيں وہيں بعض عرب ممالک بھي اس گھناۆني سازش ميں برابر کے شريک ہيں - عرب  ممالک ميں جمہوري حکومتيں نہ ہونے کي وجہ سے ان حکمرانوں کي کوشش ہوتي ہے کہ قريبي ممالک ميں جمہوري حکومتوں کو قائم نہ رہنے ديا جاۓ - اسي مقصد کو حاصل کرنے اور نورالمالکي  کي جمہوري حکومت کا تختہ الٹنے کے ليۓ دہشتگردي کا سہارا ليا گيا اور فرقہ واريت کو ہوا دے کر اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کي کوشش کي جا رہي ہے -

عراق کے اس اعلي سکيورٹي افسر نے کہا کہ علاقے بالخصوص عراق ميں تکفيري دہشتگرد گروہ داعش کے مضبوط ہونے کي ايک اور بنيادي وجہ علاقے کے بعض رجعت پسند عرب ملکوں کي جانب سے اس دہشتگرد گروہ کي مالي، فوجي، لاجيسٹيکل، اور انٹليجنس حمايت ہے اور يہ رجعت پسند ممالک صدام لعين کي حکومت کے خاتمے کے بعد عراق، شام اور لبنان ميں عدم استحکام پيدا کرنے کے درپئے رہے ہيں- انہوں نے کہا کہ خليج فارس کے رجعت پسند ممالک نے گذشتہ برسوں اور بالخصوص صدام کي حکومت کے خاتمے کے بعد سے عراق ميں دہشتگردي شروع کروائي تھي جس ميں اب تک ہزاروں بے گناہ شہري جاں بحق اور زخمي ہوئے ہيں- انہوں نے کہا کہ علاقے کي بعض حکومتيں حاليہ پارليماني انتخابات ميں نوري مالکي کي کاميابي سے بوکھلا گئي ہيں اسي وجہ سے وہ داعش تکفيري دہشتگردگروہ کي حمايت کرکے عراق ميں عدم استحکام اور بدامني پھيلا کر ان کي حکومت کو کمزور ظاہر کرنا چاہتي ہيں- عراق کے اس سکيورٹي اعلي عھديدار نے کہا کہ گذشتہ برسوں ميں بہت سے بعثي عناصر نے حکومت کي اسلامي رافت و رحمت کا غلط فائدہ اٹھا کر فوج ميں شموليت اختيار کي اور آج يہي بعثي عناصر بعض علاقوں ميں تکفيري دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ تعاون کرکے اپنے وطن اور ملت کے ساتھ خيانت کر  رہے ہيں- انہوں نے کہا کہ عراق ميں داعش کي کاروائيوں کي ايک اہم وجہ شام ميں اسکي پے درپئے شکستيں ہيں- انہوں نے کہا کہ شام کي فوج نے داعش کو بري طرح شکست سے دوچار کرديا ہے اسي وجہ سے يہ تکفيري عناصر اب عراق کي طرف بھاگ رہے ہيں اور خود کش حملے نيز طرح طرح کي تخريبي کاروائياں انجام دے کر ملت عراق کو خاک و خون ميں غلطاں کر  رہے ہيں-

عراق کي سکيورٹي فورسز کے اس اعلي عھديدار نے کہا کہ  عراقي فوج ميں اب صفائي شروع کردي گئي ہے اور کالي بھيڑوں کا خاتمہ کياجارہا ہے- انہوں نے کہا کہ وزيراعظم نوري مالکي کي سرپرستي ميں فوج پوري طاقت کے ساتھ تکفيري دہشتگردوں کا مقابلہ کررہي ہے اور مختلف علاقوں کو ان کے پليد وجود سے پاک کيا جارہا ہے اور انشاءاللہ آئندہ دنوں ميں عراق کے مغربي علاقوں ميں دہشتگردوں کا مکمل صفايا کرديا جائے گا اور امن قائم ہو جائے گا - ( ختم شد )

 


متعلقہ تحریریں:

داعش دين اسلام سے خارج اور مسلمانوں کے درميان تفرقہ کا سبب

دہشتگردوں سے مقابلہ، آيت اللہ سيستاني کا فتويٰ