• صارفین کی تعداد :
  • 963
  • 6/22/2014
  • تاريخ :

ايران کي فٹبال ٹيم کي قدرداني

مزاحمتی معیشت آئندہ برسوں میں ایران کی معیشت کے لئے سودمند۔

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے فٹبال کے عالمي مقابلوں ميں ايران کي ٹيم کي جانب سے ارجنٹائن کي معروف ٹيم کے خلاف کھيلے جانے والے ايک اہم ميچ ميں بہترين کھيل کا مظاہرہ کئے جانے پر ايراني کھلاڑيوں کي قدرداني کي ہے-صدر مملکت کے پيغام ميں آيا ہے کہ ايران کي فٹبال ٹيم کے کھلاڑيوں کي جانب سے شاندار کھيل پيش کئے جانے کي، جنھوں نے پوري دنيا کے سامنے اپنے عزم و ارادے اور بھرپور توانائي کا مظاہرہ کيا ہے، قدرداني کي جاتي ہے- صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحاني کے پيغام ميں آيا ہے کہ اگر چہ آخري لمحات ميں ميچ کا نتيجہ برآمد ہوا تاہم ڈيڑھ گھنٹے تک ايراني کھلاڑيوں کا جاري رہنے والا شاندار کھيل، کہ جس کے نتيجے ميں آخري وقت تک ميچ جيتنے کي اميد باقي رہي ہے، ملک کيلئے قابل فخر رہا ہے- ايران کے وزير کھيل محمود گودرزئي نے بھي ارجنٹائن جيسي فٹبال کي معرف ٹيم کے مقابلے ميں ايران کي فٹبال ٹيم کي جانب سے کڑا مقابلہ اور بہترين کھيل پيش کئے جانے کي قدرداني کي ہے-واضح رہے کہ اس ميچ ميں ارجنٹائن کے کھلاڑي ليونل ميسي نے آخري لمحات ميں گول کرکے ايران کے مقابلے ميں اپنے ملک کي ٹيم کو کاميابي سے ہمکنار کر ديا تاہم ايران کي فٹبال ٹيم نے اس ميچ ميں زبردست کھيل کا مظاہرہ کيا-قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ايران اور نائجيريا کا ميچ برابر رہا تھا- ايران کا اگلا مقابلہ بوسنیا کي فٹبال ٹيم سے ہو گا-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

دشمن کا اہم ہتھيکنڈہ شيعہ سني اختلافات کو ہوا دينا ہے: رہبر معظم

ٹوکيوميں ظريف کي جاپان کے وزيراعظم و وزيرخارجہ سے ملاقات