• صارفین کی تعداد :
  • 1624
  • 4/5/2014
  • تاريخ :

ايران کي تشويش دور کرنے کي کوشش کريں گے

ایران کی تشویش دور کرنے کی کوشش کریں گے

 اردو ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے وزير اطلاعات و نشريات پرويز رشيد نے کہا ہے کہ اسلام آباد ايران کے ساتھ مشترکہ سرحد پر سيکورٹي کي صورتحال کے بارے ميں ايران کي تشويش کو دور کرنے کے لۓ اپني پوري کوشش کرے گا- پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق پرويز رشيد نے کل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزير اعظم نواز شريف ايران اور پاکستان کي مشترکہ سرحد پر سيکورٹي سے متعلق ايراني حکام کے اعتراضات کا جائزہ لينے کے لۓ ايران کا دورہ کرنے کا ارادہ  رکھتے ہيں- پرويز رشيد نے ايران کو پاکستان کا دوست اور برادر ہمسايہ ملک قرار ديا اور کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لۓ اپني تمام کوششيں بروئے کار لائے گا- پاکستان کے وزير اطلاعات و نشريات کے بيانات ايسے وقت سامنے آئے ہيں کہ جب اس سے قبل جيش العدل نامي ايک دہشتگرد گروہ نے رواں برس فروري کے مہينے ميں ايران کے جنوب مشرقي  صوبے سيستان و بلوچستان ميں واقع جکيگور کے علاقے سے ايران کے پانچ سرحدي محافظوں کو اغواء کر کے پاکستان منتقل کر ديا ہے-