• صارفین کی تعداد :
  • 1304
  • 4/5/2014
  • تاريخ :

 افغانستان ميں پولنگ کا آغاز

 افغانستان میں پولنگ کا آغاز

افغانستان ميں آج صدارتي اور صوبائي کونسلوں کے انتخابات کے لۓ ووٹنگ ہو رہي ہے- ارنا کي رپورٹ کے مطابق  صدر کے عہدے کے لۓ آٹھ اميداروں کے درميان مقابلہ ہو گا جبکہ صوبائي کونسلوں کے انتخابات کے لۓ دو ہزار سات سو اميدوار ميدان ميں ہيں- پولنگ افغانستان کے مقامي وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئي- افغانستان کے صدر حامد کرزئي اور نائب صدر محمد يونس نے کابل کے ايک اسکول ميں قائم پولنگ اسٹيشن ميں اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کيا-افغان صدر حامد کرزئي نے اس موقع پر کہا  کہ آج کا دن افغانستان کے مستقبل کيلۓ انتہائي اہم ہے. انہوں نے عوام پر زور ديا کہ وہ آگے آئيں اور ووٹ ڈال کر اپني رائے کا اظہار کريں- افغانستان کے نائب صدر محمد يونس نے بھي اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ آج افغانستان کے لۓ قومي جشن ہے- انھوں نے افغان عوام سے کہا کہ وہ اس جشن ميں شرکت کريں اور اپنے ووٹ ڈال کر ايک طاقتور حکومت کے قيام ميں تعاون کريں- دريں اثناء اطلاعات موصول ہو رہي ہيں کہ افغان عوام بڑي تعداد ميں ووٹ ڈال رہے ہيں- افغانستان ميں تقريبا بارہ ملين افراد کو رائے دہي کا حق حاصل ہے- دو لاکھ پچيس ہزار ملکي اور غير ملکي مبصر ان انتخابات کي نگراني کر رہے ہيں- افغانستان کے اليکشن کميشن نے کہا ہے کہ صدارتي انتخابات کے ابتدائي نتائج کا اعلان چوبيس اپريل کو کيا جائے گا- ادھر انتخابات کے موقع پر حفاظت کے سخت انتظامات کۓ گۓ ہيں اور ہزاروں سيکورٹي اہلکاروں کو مختلف شہروں ميں تعينات کيا گيا ہے جبکہ اس ملک کے صوبۂ لوگر کے ايک پولنگ اسٹيشن ميں آج صبح ايک بم دھماکہ ہوا جس کے نتيجے ميں کم از کم تين افراد زخمي ہوگۓ ہيں- صوبۂ غزني ميں بھي طالبان نے راکٹوں سے حملہ کيا ہے- صوبۂ فارياب  کے شہر تگاب ميں ايک شخص حملے کے مقصد سے ايک پولنگ اسٹيشن ميں داخل ہونا چاہتا تھا ليکن سيکورٹي فورسز نے ہر طرح کے حملے سے قبل ہي اسے گرفتار کر ليا- واضح رہے کہ طالبان نے اس سے قبل دھمکي دے رکھي تھي کہ وہ انتخابات ميں حصہ لينے والوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائيں گے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران