مايوسيوں کو ہنسي ميں اڑائيے
ہماري زندگي کا کوئي غير معمولي دن ہي ہوگا، جب ہميں کسي مايوسي کا سامنا کرنا نہ پڑے- يہ امکان ہے دن رہتا ہے کہ افراد، حکومتوں، تاجروں، گاہکوں، تنظيموں، افرادخانہ اور ديگر لوگوں سے متعلق ہماري توقعات پوري نہيں ہوگي- حقيقت يہ ہے کہ جيسے جيسے آپ کي عمر بڑھتي ہے يہ انديشہ بڑھتا جاتا ہے کہ آپ کو اپنے بيشتر متعلقيں سے مايوسي ہي ہاتھ آئے گي-
کيا آپ نے کبھي ذرا ٹھہر کر يا سوچنے کي زحمت کي ہے کہ آپ اکثر مايوسي کے شکار کيوں ہوتے ہيں؟ کيا ايسا صرف آپ کے ساتھ ہي ہوتا ہے، يا آس پاس کے سارے لوگ اس ميں مبتلا ہيں؟ کيا آپ سمجھتے ہيں کہ آپ کي توقعات بہت زيادہ ہيں ؟ کيا آپ کوئي غلط کام کررہے ہيں؟ ہوسکتا ہے - کيا آپ نے کبھي يہ سمجھنے کي کوشش کي کہ آپ کو اکثر اور بيشتر مايوسي کا شکار ہونا ہے اور يا کہ آپ کو اسي سے نمٹنے کے ليے تيار رہنا چاہيے؟
ہميں عمل کي آزادي دي گئي ہے جس کا مطلب يہ ہے کہ ہم غلطيان کرنے اور ان سے سبق لينے کے ليے بھي آزاد ہيں - لہذا مايوسياں اور غلطيان ہميشہ انساني تجربے کا حصہ رہيں گي- يہ خواہش کہ دوسرے لوگ ہمارے ساتھ معاملات ميں بہترين طرز عمل ظاہر کريں، کبھي پوري نہيں ہوسکتي، کيونکہ آپ نے خود بھي غلطياں کي ہيں اور آگے بھي کرتے رہيں گے-
مايوسيوں کے ليے تيار رہنا اور ان سے پيدا ہونے والي رکاوٹوں پر قابو پانے پر آمادہ ہونا آپ کو زيادہ طاقت ور اور پر عزم فرد بنانے ميں مددگار ہوسکتا ہے- آپ کو اس تيز رفتار دنيا ميں کامياب ہونے کے ليے مضبوط کردار کي ضرورت ہے - آپ کو معلوم ہونا چاہيے کہ آپ زندگي سے کيا چاہتے ہيں اور اسے حاصل کرنے کے ليے اچھي طرح منصوبہ بندي کرني ہوگي - آپ ان نوگوں کو جو آپ کے تئيں ذمے دارياں ادا نہيں کرتے ، يہ موقع نہيں دے سکتے کہ وہ آپ کو اپني ذمہ دارياں ادا کرنے سے روک سکيں- ہميں يہ جاننے ميں بہت وقت لگا ہے کہ آپ اپنے آس پاس کے لوگوں کو تبديل نہيں کر سکتے اگر وہ تبديل ہونا نہيں چاہتے- آپ کسي اسٹور کے کام چور کلرک کو تبديل نہيں کر سکتے - آپ اپنے گھر والوں کو اس طرح تبديل نہيں کر سکتے ، وہ ويسے ہي کام کريں جيسے آپ ٹھيک سمجھتے ہيں- (جاری ہے)
متعلقہ تحریریں:
ايک وقت ميں ايک ہي کام ٹھيک ہے