• صارفین کی تعداد :
  • 7975
  • 3/9/2014
  • تاريخ :

خواتين کي نفسيات  کے بارے ميں جانيں

گھر کو کیسے جنت بنا‏ئیں ( حصّہ پنجم )

اگر آپ يہ چاہتے ہيں کہ خواتين کي نفسيات اور ان کے دلوں کي چاہتوں کو جانيں تو آپ اس تحرير کو پڑھيں -

خواتين کي بيشتر امنگيں مردوں کي طرح ہي  ہوتي ہيں - خواتين بھي مردوں کي طرح کاميابي ، طاقت ، اعلي مقام ، پيسے ، محبت ، شادي ، بچوں ، خوشي اور سعادت کي طلب گار ہوتي ہيں - ان سب چيزوں کے ساتھ  خواتين کے اندر زنانہ چاہتيں بھي ہوتي ہيں جو مردوں سے اضافي ہوتي ہيں -

ايک واقعي محبت کي طالب :

خواتين کو محبت اور سچائي کي ضرورت ہوتي ہے - جو خواتين واقعي عشق کو چاہتي ہوں  ، ان کے ليۓ قيمتي تحفوں کي کوئي اہميت نہيں ہوتي ہے - ايسي خواتين کے ليۓ ان تحفوں کي زيادہ اہميت ہوتي ہے جو ان کي پسند کے مطابق ہوں اور جن کي خريداري ميں انتخاب کو زيادہ اہيمت دي گئي ہو خواہ ان تحائف کي قيمت نہايت کم ہي کيوں نہ ہو -

 خوبصورتي کي اہميت :

بعض خواتين  اس بات کي معتقد ہوتي ہيں کہ وہ خوبصورت يا بہت ہي زيادہ خوبصورت ہيں - خوبصورتي خواتين کي کمزوري ہوتي ہے اور ہر عورت کے دل کي يہ چاہت ہوتي ہے کہ وہ خوبصورت نظر آۓ - مثال کے طور پر ايک شادي شدہ عورت  اپني جواني کي تصوير کو ديکھتي ہے جب وہ  ہر طرح سے  خوبصورت ہوا کرتي تھي اور جب يہي عورت آئينے کے سامنے کھڑي ہوتي ہے تو اسے اپنے چہرے پر جھرياں نظر آتي ہيں اور اس کے وزن ميں بھي اس وقت اضافہ ہو چکا ہوتا ہے - يہ خاتون ہوتي تو اب بھي خوبصورت ہے مگر وہ پہلے والي تروتازگي نہيں رہتي ہے - خواتين کو يہ بہت اچھا لگتا ہے کہ انہيں يہ کہا جاۓ کہ وہ بہت خوبصورت ہيں - صرف سادہ سے الفاظ سے ان کو کہہ دينا کافي نہيں ہوتا ہے بلکہ  پوري توجہ کے ساتھ ان کو يہ بات ذہن نشين کروا ديني چاہيۓ کہ شوہر ہونے کي ناطے اسے اپني بيوي بہت خوبصورت لگتي ہے - مثال کے طور پر اپني بيوي کو بتائيں کہ اس کے بالوں  کا اسٹائل بہت اچھا ہے يا يہ  چادر يا ڈوپٹہ آپ  پر بہت  جچتا ہے  يا اس طرح کي دوسري تعريفيں خواتين کو اعتماد ديتي ہيں - ان کو احساس ہوتا ہےکہ وہ اپنے شوہر کي توجہ کا مرکز ہيں اور يوں ايسي باتيں ان کے ليۓ  خوشي کا باعث بنتي ہيں - ( جاري ہے )

 

تحریر : سید اسداللہ ارسلان

 


متعلقہ تحریریں:

خوشگوار ازدواجي زندگي کے ليۓ ضروري باتيں

طلاق کے بعد بچوں کو اپنے باہمي اختلافات سے دور رکھيں