• صارفین کی تعداد :
  • 737
  • 3/6/2014
  • تاريخ :

يمن، الحوثي گروہ کا پرامن اقدام

یمن، الحوثی گروہ کا پرامن اقدام

يمن ميں الحوثي گروہ نے امن پسندي کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہتھيار اس ملک کي حکومت کے حوالے کرنے پر آمادگي کا اظہار کيا ہے- سعودي عرب کے اخبار عکاظ نے يمن کے ايک اعلي عہديدار کے حوالے سے، کہ جس نے اپنا نام خفيہ رکھنے کي کوشش کي ہے، لکھا ہے کہ يمن ميں الحوثي گروہ نے اپنے ملک کي حکومت کے ساتھ تعاون اور بين الاقوامي قوانين کي پابندي کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہتھياروں کو يمن کي حکومت کے حوالے کرنے پر رضامندي ظاہر کي ہے-يمن ميں الحوثي گروہ کي جانب سے يہ پرامن اقدام، ايسي صورت ميں عمل ميں آيا ہے کہ يہ گروہ، حاليہ مہينوں کے دوران ايسے سلفي و تکفيري گروہوں کا مقابلہ کرتا رہا ہے کہ جنھيں سعودي عرب کي ہمہ جہتي حمايت حاصل ہے- واضح رہے کہ يمن ميں الحوثي اور تکفيري گروہوں کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں فريقين کے سينکڑوں افراد ہلاک و زخمي ہوئے ہيں-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں: