• صارفین کی تعداد :
  • 839
  • 3/5/2014
  • تاريخ :

بحرين: عالم دين کے گھر پر آتش گير مادہ سے حملہ

بحرین: عالم دین کے گھر پر آتش گیر مادہ سے حملہ

 بحرين ميں آل خليفہ کے کارندوں نے بحرين کے ايک عالم دين کے گھر پر آتشگير مادے سے حملہ کيا اور اس عالم دين کے گھر کو آگ لگا دي- العالم کي آج کي رپورٹ کے مطابق بحرين کے علماء کي کونسل نے اپنے ايک بيان ميں اعلان کيا ہے کہ بحرين کي آل خليفہ حکومت کے اہل کاروں نے اس ملک کے دارالحکومت منامنہ ميں بحرين کے معروف عالم دين شيخ "غازي السماک" کے گھر پر آتشگير مادے سے حملہ کيا جس کس نتيجے ميں اس بحريني عالم دين کے گھر ميں آگ لگ گئي اور گھر کا سارا سامان جل کر راکھ  ہو گيا- آل خليفہ حکومت کے کارندے اس ملک کے عوام کے گھروں پر اس قسم کرتے رہے ہيں اور موصولہ خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ بحريني فورسيز اس ملک کے باشندوں کے خلاف آنسو گيس کے شيل بھي فائر کرتي ہے اور حال ميں اس بات کا بھي انکشاف ہوا ہے کہ بحرين ميں پرامن مظاہرين کے خلاف زہريلي گيسوں کا استعمال بھي ہے -

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھرن

 


متعلقہ تحریریں:

 ملکي باشندوں کے خلاف آنسو گيس کا غير معمولي استعمال

مشرق وسطي ميں ممکنہ تيسري عالمي جنگ