• صارفین کی تعداد :
  • 561
  • 3/4/2014
  • تاريخ :

ہندوستان: لوک سبھا انتخابات اپريل ميں ہونے کا امکان

ہندوستان: لوک سبھا انتخابات اپریل میں ہونے کا امکان

 ہندوستان کے ايوان زيرين لوک سبھا انتخابات 2014  کے لئے ووٹنگ کا عمل اپريل کے دوسرے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان ميں لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ سات مرحلوں ميں کرائي جائے گي- باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان ميں ہونے والے آئندہ عام پارليماني انتخابات ميں ووٹر کو (کوئي بھي اميدوار نہيں) کا آپشن بھي ملے گا اور ووٹنگ مشين کے حوالے سے کسي بھي تنازع سے بچنے کے لئے ، ووٹر کو ثبوت کے طور پر رسيد بھي دي جائے گي- ہندوستان کے ميڈيا کے حوالے سے سامنے آنے والي خبروں کے مطابق ، اس ملک ميں پارليماني انتخابات ميں پولنگ کا عمل سات مرحلوں ميں مکمل ہوگا- ہندوستان کے اليکشن کميشن کي ووٹر لسٹوں کے مطابق اس ملک کے انتخابات ميں 81 کڑور افراد اپنا حق رائے دہي استعمال کرينگے- ہندوستان ميں سياسي جماعتوں نے اپني انتحابي مہم کا آغاز کرديا ہے اور اس ملک کي مختلف رياستون ميں انتخابي مہم اپنے عروج پر ہے-


متعلقہ تحریریں:

ہندوستان، نئي دہلي ميں جواد ظريف - سلمان خورشيد ملاقات

ہندوستان، ايران سے تيل کي درآمدات ميں اضافہ