• صارفین کی تعداد :
  • 631
  • 2/24/2014
  • تاريخ :

ايران و چين کے مابين اقتصادي تعاون  سمجھوتہ

ایران و چین کے مابین اقتصادی تعاون  سمجھوتہ

اسلامي جمھوريۂ ايران کے نائب صدر " اسحاق جہان گيري " نے کہا ہے کہ چين کے ساتھ روابط کا فروغ ہميشہ ايران کي ترجيحات ميں رہا ہے -

"اسحاق جہان گيري" نے چين کے وزير تجارت " گاۆہو چنگ" سے  جو  تجارتي وفد کے ہمراہ تہران بيجنگ تعاون کے مشترکہ کميشن کےپندرہويں  اجلاس ميں شرکت کے لئے ايران کے دورے پر آئے ہيں،    ملاقات ميں دونوں ملکوں کے تعاون  کے فروغ کے لئے ايران اور چين ميں موجود بہت سي گنجائشوں اور صلاحيتوں پر تاکيد کرتے ہوئے تہران اور بيجنگ کے تعلقات کو، فروغ کي جانب مائل اور اہميت کا حامل قرار ديا-اسحاق جہانگيري نے ايران  و چين کے مشترکہ تعاون کميٹي کے اجلاس کے منظم انعقاد سے خوش حالي کا اظہار اور اقتصادي تعلقات کے فروغ ميں ان اجلاسوں کے مۆثر کردار پر تاکيد کرتے ہوئے کہا کہ ايران چين جيسے ملک کو کہ جو دشوار اور سخت دنوں ميں  ايران کے ساتھ رہاہے ہر گز فراموش نہيں کرے گااور اس کے ساتھ دوجانبہ روابط کے استحکام کا خواہاں ہے - ايران کے وزير خزانہ "علي طيّب نيا" نے بھي  گزشتہ دوبرسوں ميں  چودہ ارب ڈالر سے زيادہ قيمت کي  ايران کو  چين کي درآمدات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران  دونوں ملکوں کے مابين غير پٹروليم تجارت کي شرح پچّيس ارب ڈالر تک جاپہنچي ہے -ايران کے وزير خزانہ نے اسي طرح چين کو ساري دنيا ميں سب سے زيادہ اقتصادي گنجائشوں اور صنعت وٹيکنالوجي کا حامل قرار ديتے ہوئے کہا کہ چين، ايران کے تيل وگيس کے پروجيکٹوں ميں  بہترين  شراکت پر قادر ہے -

چين کے وزير تجارت" گاۆہوچينگ" نے بھي ايران ميں اقتصادي فروغ کے حوالے سے اپنے ملک کي آمادگي پر تاکيد کرتے ہوئے کہا کہ چين، اکيس ملين چار لاکھ چاليس ہزار ٹن ايران کا خام تيل درآمد  کرتا ہے اور ايران کا سب سے بڑا تجارتي شريک شمار ہوتا ہے- چين کے وزير تجارت نے اسي طرح  کہا کہ ايران ميں نئي حکومت کے برسر اقتدار آنے اور ايٹمي مذاکرات کي پيشرفت کے بعد دنياميں ايسي فضا سازگار  ہوئي ہے کہ جس سے دوجانبہ تعاون کے فروغ کي اميدوں ميں اضافہ ہوا ہے -چين کے وزير تجارت نے ايران اور چين کے مابين اقتصادي تعاون کے استحکام کو دو قوموں کے فائدے ميں،  نيز علاقائي اور عالمي امن و استحکام کا باعث قرار ديتے ہوئے  مزيد کہا کہ تيل اور گيس کي صنعت ميں مغرب اور خاص طور سے امريکہ کي جانب عائد کردہ پابنديوں کے باوجود ايران، مناسب طريقوں اور روشوں سے تمام رکاوٹيں دور کرسکتاہے-چين کے وزير تجارت نے مزيد کہا کہ چيني کمپنيوں کي سرمايہ کاري کي ترغيب کے لئے  دونوں ملکوں کے سرمايہ کاري کميشن کا تيسرا اجلاس چين ميں منعقد کيا جائے تاکہ اس بارے ميں مزيد تبادلۂ خيال کيا جاسکے-ايران اور چين کے مشترکہ تعاون کميشن کے پندرہويں اجلاس ميں طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق آئندہ دوسالوں ميں ان دونوں ملکوں کے مابين تجارتي لين دين کي شرح بيس ارب ڈالر سے زيادہ ہو جائے گي-ايران اور چين تعاون سمجھوتہ، ايران کے سرکاري اور نجي اداروں اور کمپنيوں کے نما ئندوں کي شرکت سے عمل ميں آيا اور دونوں ملکوں کي کمپنيوں کي سرمايہ کاري  ميں اضافہ ہونا-، اس اجلاس کے اہم اہداف ميں اعلان کيا گيا ہے -   

بشکریہ اردو ریڈیو تھران