• صارفین کی تعداد :
  • 499
  • 2/24/2014
  • تاريخ :

پاکستان، قبائلي علاقے ميں سيکيورٹي کيمپ پر حملہ

قبائلی علاقے میں سیکیورٹی کیمپ پر حملہ

پاکستان کے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان کے مرکز ميران شاہ ميں سيکيورٹي فورسز کے کيمپ پر حملہ ہوا ہے- ذرائع کے مطابق ميران شاہ ميں سيکيورٹي کيمپ پر 3 راکٹ داغے گئے- البتہ حملے ميں کوئي جاني نقصان نہيں ہوا-ان ذرائع کے مطابق ميران شاہ ميں سيکيورٹي فورسز کے کيمپ پر يہ حملہ رات گئے کيا گيا-اس واقعے کے بعد سيکيورٹي فورسز نے علاقے کو گھيرے ميں ليکر تحقيقات شروع کرديں- ادھر پشاو ر ميں تھانہ فقير آباد کے حدود ميں ہونے والے ايک دھماکے ميں دوافراد زخمي ہو گئے جنھيں اسپتال منتقل کر ديا گيا-ايک اور رپورٹ کے مطابق صوبے سندھ کے شہر کراچي ميں بھي گلشن اقبال کے علاقے ميں ايک مسلح شخص نے دکان ميں گھس کر فائرنگ کر دي جس ميں دوکان ميں کام کرنے والا نوکر ہلاک اور اسٹورکا مالک زخمي ہو گيا-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں: