• صارفین کی تعداد :
  • 5902
  • 2/23/2014
  • تاريخ :

سلمان رشدي ملعون کے ارتداد کا تاريخي فتوي ( حصّہ دوّم )

سلمان رشدی ملعون کے ارتداد کا تاریخی فتوی ( حصّہ دوّم )

 مغرب کيطرف سے اسلامي مقدسات کي  توہين کا جاري سلسلہ اس بات کو ثابت کررہا ہے کہ امام خميني کي دور انديشي اس حوالے سے کسقدر صحيح اور حقيقي تھي- بحران ميں گھرے مغربي تمدن کے پاليسي ساز اس بات کو اچھي طرح درک کر رہے تھے کہ  اسلامي تمدن، بيداري اور عالمگير ہونے کيطرف گامزن ہے اوريہ دين  الہي اور آسماني تعليمات کا حامل ہونے کي وجہ سے مغرب کے ماديت پر مبني نظرياني نظام کو تہس نہس کرسکتا ہے يہي وجہ ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کي ترقي کے راہ ميں روڑے اٹکانے کے لئے ہرطرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہيں-مغرب اسلام و مسلميں کے مقدسات کي توہيں کرکے مسلمانوں کي غيرت وحميت کو ختم کرنا چاہتا ہے اور آذادي بيان کے نام پر اس توہين کا دفاع کرکے مسلمانوں کي مخالفت کو نظر انداز کرتا ہے-گذشتہ سالوں ميں رسول اکرم حضرت محمد مصطفي غ– اور قران مجيد کي شديد ترين توہين کي گئي - رسول اکرمغ– کے توہين آميز خاکے بنائے گئے -امريکي پادري کے ہاتھوں قران مجيد کے نسخے جلائے گئے -صيہوني ادارے "شنکار" ميں خواتين کے لباس پر قراني آيات لکھ کر توہين کي گئي اسي طرح سويڈن کے اخبارات ميں رسول اکرم حضرت محمد مصطفي غ–کي توہين پر مبني کارٹون شائع کئے گئے -مغرب کے مادہ پرستوں نے اس پر بس نہيں کي بلکہ اسلام اور اسلامي مقدسات کے خلاف  فلميں تک بنائيں-ان فلموں ميں "فتنہ"اور"برات ازمسلميں" کا نام خصوصي طور پر ليا جاسکتا ہے-اسلامي مقدسات کے خلاف اس شديد حملے کي ايک بنيادي وجہ يہ تھي کہ وہ ان توہين آميز اقدامات کے ذريعے نہ صرف اسلامي تقدسات کي توہين کرتے ہيں بلکہ مسلمانوں کو ان مقدسات کے حوالے سے بے حس اور غيرجانبدار کرنا چاہتے ہيں تاکہ ان کے اندر ديني غيرت اور حميت ختم ہوجائے اور وہ اسلام مخالف سامراجي طاقتوں کے خلاف کسي قسم کا خطرہ نہ بن سکيں-وہ ان اقدامات کےذريعے  اسلام کي طرف غير مسلموں کي بڑھتي ہوئي  توجہ کو بھي کم کرنا چاہتے ہيں- ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

محترمہ والٹرور کي اسلام قبول کرنے کي ايمان افروز داستان

اسلامي و مغربي طرز زندگي