• صارفین کی تعداد :
  • 579
  • 2/22/2014
  • تاريخ :

عراق ميں سعودي مصنوعات پر پابندي کي درخواست

عراق میں سعودی مصنوعات پر پابندی کی درخواست

عراق کے صوبۂ واسط کے چميبر آف کامرس کے سربراہ نے  اس ملک ميں سعودي عرب کي مصنوعات کا بائيکاٹ کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے - عراق کے صوبۂ واسط کے چيمبر آف کامرس کے سربراہ " محمد ضياء انصاف" نے فارس نيوز ايجينسي کے  ساتھ گفتگو ميں حکومت عراق سے مطالبہ کيا کہ وہ جلد از جلد سعودي عرب کي مصنوعات کي عراق ميں درآمد پر پابندي عائد کرے کيوں کہ ان مصنوعات کي فروخت سے حاصل ہونے والي آمدني ، عراق ميں دہشت گردوں پر صرف کي جارہي ہے - محمد ضياء انصاف نے کہا کہ اگر عالمي برادري عراق ميں دہشت گردي کے ذرائع منقطع ہونے کي خواہاں ہے تو اسے چاہئے کہ حکومت آل سعود پر دباۆ ڈالے کيوں کہ وہابيت ايک ايسي فکر ہے جو ہميشہ قتل و غارتگري کي ترغيب دلاتي ہے - واضح رہے کہ عراق ، شام ، لبنان اور عراق ميں دہشت گرد گروہوں کو سعودي انٹلي جنس اور آل سعود حکومت کي حمايت حاصل  ہے اور عراق کے دھماکوں ميں سعودي باشندوں کي ہلاکت اس امر کي آئينہ دار  ہے -


متعلقہ تحریریں:

لبنان ميں ايراني سفارت خانے کے سامنے  بم دھماکے

ليبيا: ہنگامي حالت کے نفاذ کا اعلان