• صارفین کی تعداد :
  • 755
  • 2/22/2014
  • تاريخ :

ہندوستان، ايران سے تيل کي درآمدات ميں اضافہ

ہندوستان، ایران سے تیل کی درآمدات میں اضافہ

ہندوستان نے ايران سے تيل کي درآمدات ميں دگنا اضافہ کرديا- ہندوستان کي جانب سے ايران سے تيل کي درآمدات گذشتہ سال دسمبر کے مقابلے ميں دگنا رہي ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کي جانب سے ايران سے تيل کي درآمدات ميں يہ اضافہ ايران کے خلاف مغرب کي يکطرفہ پابنديوں ميں نرمي آنے کے بعد ہوا ہے- اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان نے گذشتہ سال دسمبر ميں ايران سے يوميہ ايک لاکھ نواسي ہزار بيرل تيل درآمد کيا تھا جو رواں سال کے جنوري کے مہينے ميں يوميہ چار لاکھ اکّيس ہزار بيرل تک جا پہنچا- اس رو سے مارچ سنہ دو ہزار بارہ کے بعد ايران ہندوستان کو تيل برآمد کرنے والے دوسرے ملک ميں تبديل ہوگيا- قابل ذکر ہے کہ ہندوستان رواں مالي سال کي باقي بچي مدت کے دوران جو آئندہ اکتيس مارچ کو ختم ہو رہي ہے ايران سے يوميہ دو لاکھ بيس ہزار بيرل خام تيل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے-


متعلقہ تحریریں:

پاکستان، مذاکرات کيلئے طالبان کي شرطيں

پاکستان ايراني بي ايس ايف کے افراد کي رہائي کي کوشش کرے