• صارفین کی تعداد :
  • 942
  • 2/22/2014
  • تاريخ :

پاکستان، کابينہ کا اہم اجلاس طلب کرليا گيا

پاکستان، کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گيا

پاکستان کے وزيراعظم نواز شريف نے اپني کابينہ کا اجلاس 25 فروري کو طلب کرليا- ذرائع کے مطابق کابينہ کے اس اجلاس ميں قومي سلامتي پاليسي منظوري کے لئے پيش کي جائے گي- ان ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزيراعظم نواز شريف کي زير صدارت ہونے والے اس اجلاس ميں قومي سلامتي پاليسي سے متعلق بعض امور پر غور بھي کيا جائيگا- پاکستان کے وزيراعظم نواز شريف وفاقي کابينہ کو طالبان کے ساتھ مذاکراتي عمل اور حکومتي حکمت عملي پر بھي اعتماد ميں ليں گے-پاکستان کي کابينہ کا يہ اجلاس ايسي صورت ميں تشکيل پا رہا ہے کہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درميان مذاکرات کا عمل کامياب ہونا ايک مشکل امر ہے يہي وجہ ہے کہ پاکستان ميں اب طالبان کے خلاف فوجي کاروائي کئے جانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے- ان ذرائع کا خيال ہے کہ اس فوجي آپريشن کا غير سرکاري طور پر آغاز ہوچکا ہے جس کا ابھي باضابطہ طور پر اعلان نہيں کيا گيا ہے- دوسري جانب طالبان گروہ نے ايک بار پھر اعلان کيا ہے کہ وہ مذاکرات کے حق ميں ہيں تاہم جنگ بندي کيلئے حکومت کو پہل کرنا ہوگي-


متعلقہ تحریریں:

پاکستان ايراني بي ايس ايف کے افراد کي رہائي کي کوشش کرے

پاکستان  ميں پرتشدد واقعات، کئي ہلاک و زخمي