• صارفین کی تعداد :
  • 548
  • 2/4/2014
  • تاريخ :

ايران کے خلاف پابنديوں کي مخالفت

ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت

اردو ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق امريکي کانگريس ميں ڈيموکريٹ پارٹي کے ستّر نمائندوں نے ايک بيان ميں ايران کے خلاف پابندياں سخت کئے جانے کي مخالفت کرتے ہوئے تہران کے ساتھ مذاکرات کے عمل کي حمايت کئے جانے کي ضرورت پر تاکيد کي ہے-اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امريکي کانگريس کے ان نمائندوں نے اپنے بيان ميں تاکيد کے ساتھ کہا ہے کہ وہ ايران کے جوہري مسئلے ميں سفارتي عمل کي حمايت کرتے ہيں اور ايران کے خلاف پابندياں سخت کئے جانے کے خلاف ہيں-اس بيان ميں يہ بھي کہا گيا ہے کہ ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان ہونے والے مذاکرات سے ايک جامع سمجھوتے کے حصول کي راہ ہموار ہوئي ہے اور امريکي کانگريس کو کسي بھي ايسے اقدام سے گريز کرنا ہو گا جس سے حل ہوتا ہوا مسئلہ، بگڑ سکتا ہے-واضح رہے کہ امريکي کانگريس ميں صيہوني حکومت سے وابستہ انتہا پسندوں کي لابي، ايران کے خلاف پابندياں سخت کئے جانے کا بل منظور کرانے کي کوشش کررہي ہے حالانکہ امريکي صدر بارک اوباما نے تاکيد کے ساتھ کہا ہے کہ جب تک ايران کے ساتھ جوہري مذاکرات کا عمل جاري ہے وہ تہران کے خلاف مزيد پابنياں عائد کئے جانے کے خلاف ہيں اور اگر امريکي کانگريس، اس بارے ميں کوئي بل بھي منظور کرتي ہے تو وہ اسے ويٹو کر ديں گے-


متعلقہ تحریریں:

اوباما کا خطاب، عالمي رائے عامہ کي نفرت کم کرنے کي کوشش

ايران ميں آئي اے اي اے کے معائنہ کار