• صارفین کی تعداد :
  • 694
  • 1/31/2014
  • تاريخ :

داعش کے ٹھکانوں پر ترکي کے طياروں کي بمباري

داعش کے ٹھکانوں پر ترکی کے طیاروں کی بمباری

ترکي کي مسلح افواج نے شام کے شمال ميں دھشتگرد گروہ "داعش" کے ٹھکانوں کو بمباري کا نشانہ بنايا ہے- ارنا کي رپورٹ کے مطابق ترکي کي مسلح افواج نے اپنے ايک بيان ميں اعلان کيا ہے- اس ملک کے جنگي طياروں نے گذشتہ رات ترکي کے باڈر ميں قائم ايک چيک پوسٹ پر "داعش" دھشتگرد گروہ کے عناصر کے حملے کے بعد ، اس دھشتگرد گروہ کے ٹھکانوں کو اپنے ہوائي حملے کے ذريعے بمباري کا نشانہ بنايا ہے- جبکہ اس دوران عراق و شام سے موسوم دھشتگرد گروہ "داعش" کے قافلے پر بھي بمباري کي گئي ہے جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس قافلے ميں دھشتگردوں کے لئے ہتھيار منتقل کيئے جارہے تھے- ترکي کي مسلح افواج کے بيان ميں آيا ہے کہ اس ملک کي فوج نے شام کے شمال ميں "داعش" دھشتگرد گروہ کے خفيہ ٹھکانوں پر توپ خانوں کے ذريعے بھي بمباري ہے- ترکي کي فوج کے اس بيان ميں ان حملوں ميں ہونے والے نقصانات کي طرف کوئي اشارہ نہيں کيا گيا ہے- يادرہے کہ شام ميں بحران کے آغاز کے موقع پر ترکي ، سعودي عرب و قطر کے ہمراہ شام ميں دھشتگردوں کي حمايت کرتا تھا


متعلقہ تحریریں:

ترکي، اردوغان سے ايران کے وزير خارجہ کي ملاقات

جنيوا ٹو کانفرنس، ايراني شرکت کے بغير ناکام