• صارفین کی تعداد :
  • 7346
  • 2/3/2014
  • تاريخ :

بي بي پاکدامن ،اسلام کي روشني  ( حصّہ چہارم  )

بی بی پاکدامن ،اسلام کی روشنی  ( حصّہ چہارم  )

بڑي بي بي مجھے معاف کر ديجئے ،وہ اتنا رويا کہ اس کے آنسوۆ ں سے وہ زمين تر ہو گئ سپاہيوں نے اسے اپنے ساتھ لے جانا چاہا تو اس نے جانے سے انکار کر ديا , سپاہيوں نے محل ميں واپس جا کر راجہ کو بتايا کہ راجکمار واپس آنے کوتيّار نہيں ہے اور سارے پرديسيوں کو زمين کھا گئ ہے تو راجہ خود بيٹے کو لينے آيا اور اس سے کہا کہ تم ميرے ولي عہد شاہزادے ہوميري تمام جائداد تمھاري ہے ليکن راج کمار نے کہ ديا کہ اسے جائداد اور سلطنت کچھ بھي نہيں چاہئے بادشاہ نے اس کا جنون ديکھ کر جس جگہ وہ بيٹھتا تھا وہيں پر کئ ميل کا علاقہ اس کے نام کر ديا اور ساتھ ميں رہنے کے لئے ايک بڑي عمارت بھي بنا دي ليکن راج کمار اسي مقام پر دن کي دھوپ اور رات کے ہر موسم ميں زمين پر ہي بيٹھا رہتا اور دونو ں ہاتھوں سے خاک اڑاتا اور وہي خاک سر پر بھي ڈال ليتا اور ساتھ ميں کہتا يہ ميں نے کيا کيا جب اس کے پچھتاوے کا جنون عروج پر پہنچا تب ايک رات بي بي رقيّہ اس کے خواب ميں تشريف لايئں اور اس سے کہا کہ وہ مسلمان ہو جائے،چنانچہ راج کمار راجدھاني کے اندر ايک مولانا سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گيا اور اب اس نام جمال دين يا عبد اللہ بابا خاکي کہلايا جانے لگا-

اس کے کچھ عرصے بعد پانچ ہزار افراد کا ايک ہندو قبيلہ اس جگہ سے گزر کر دوسري جگہ نقل مکاني کر رہا تھا کہ اس قبيلے کے سردار کي نظر ايک عبادت گزار نوجوان پر پڑي سردار اس نوجوان سے ملا اور پھر اس نے نوجوان سے درخواست کي کہ وہ اس کي بيٹي سے شادي کر لے نوجوان نے کہا کہ وہ اپني بڑي بي بي سے پوچھے بغير کوئي کام نہيں کرتا ہے ،اس لئے اسے بڑي بي بي سے اجازت ليني ہوگي -

اگر انہوں نے اجازت دے دي تو ٹھيک ہے ميں تمھاري بيٹي سے شادي کر لوں گا اور اگر منع کر ديا تو تم برا مت ماننا اور پھر جب جمال دين نے بي بي رقيّہ سے شادي کي اجازت طلب کي تو آ پ نے اسے شادي اجازت ديدي ،جمال دين لڑکي کو بياہ کر گھر لايا  اور جب شاديکي رات گزر کر صبح ہوئي تو لڑکي کي تمام معزوري دور ہو چکي تھي ،لڑکي کے باپ نے يہ معجزہ ديکھا اور اپنے قبيلے کے پورے پانچ ہزار افراد کے ساتھ اسلام لے آيا ،بي بي پاک دامن کے مزار کي مجاوري آج بھي جمال دين کي اولاد ہي سنبھالے ہوئے ہے ،اور لاکھوں زائرين صبح شام مزار پاک پر آ کر بي بي پاکدامن کے وسيلے سے بارگاہ ربّ العالمين سے من چاہي مراديں پاتے ہيں

خدا رحمت کند ايں عاشقان پاک طينت را-

 

تحرير : سيدہ زائرہ عابدي - ايڈمنٹن ( بشکريہ عالمي اخبار )


متعلقہ تحریریں:

حسان اللقيس 

ٹيپو سلطان کي شير جيسي زندگي