• صارفین کی تعداد :
  • 4474
  • 2/11/2014
  • تاريخ :

مولود موعود کا سجدہ

مولود موعود کا سجدہ 1

محدث قمي منتہي الآمال ميں اپنے اِسناد روايت کرتے ہيں: سيدہ حکيمہ (س) فرماتي ہيں کہ --- جب ميري حالت معمول پر آئي تو تيز رفتاري سے امام (ع) کے کمرے کي طرف دوڑي، ميں کچھ کہنا چاہتي تھي ليکن امام (ع) نے فرمايا: پھوپھي جان واپس چلي جائيں، آپ انہيں اسي جگہ پائيں گي جہاں آپ کي آنکھوں سے اوجھل ہوئي تھيں-

واپس گئي تو اس خاتون گرامي کا چہرہ نور ميں ڈوبا ہوا نظر آيا اور عظيم الشان طفل قبلہ رخ سجدے کي حالت ميں گھٹنے زمين پر لگائے انگشت شہادت آسمان کي طرف اٹھائے کہہ رہے ہيں:

{اَشْهَدُ اَنْ لا اِلهَ اِلا اللّهُ وَحْدَهُ لا شَريكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ اَنَّ جَدّى رَسُولُ اللّهِ وَ اَنَّ اَبى اَميرُ المُۆمِنينَ وَصِىُّ رَسُولُ اللّهِ}-

اور اس کے بعد اپنے والد امام حسن عسکري (ع) تک تمام ائمہ طاہرين (ع) کے اسماء گرامي لے کر ان کي امامت کي گواہي دي اور اللہ کي بارگاہ ميں التجاء کي:

"خداوندا! نصرت کا جو وعدہ نے مجھے ديا ہے، وفا کر، اور اپنا امر خلافت و امامت کو تمام کر اور ميري فوقيت کو استوار فرما اور ميرے ذريعے زمين کو عدل و قسط سے مالامال فرما"- (1)

شيخ صدوق سيدہ حکيمہ (س) کے حوالے سے نقل کرتے ہيں:

جب امام (عج) نے سجد سے سر اٹھايا تو آل عمران کي آيات کريمہ کي تلاوت فرمائي:

" "اللہ گواہ ہے کہ اس کے علاوہ کوئي خدا نہيں ملائکہ اور صاحبانِ علم گواہ ہيں کہ وہ عدل کے ساتھ قائم ہے اس کے علاوہ کوئي خدا نہيں ہے اور وہ صاحبِ عزّت و حکمت ہے *دين اللہ کے نزديک صرف اسلام ہے اور اہل کتاب نے علم آنے کے بعد ہي جھگڑا شروع کيا ہے صرف آپس کي ناحق کوشي کي بنا پر اور جو بھي آيات الٰہي کا انکار کرے گا تو خدا بہت جلد حساب کرنے والا ہے"- (2)

 

حوالہ جات:

1- منتہي الآمال ج 2 باب 14-

2- کمال الدين ـ شيخ صدوق ـ ص 433-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

امام زمان عليہ السلام کي  حکومت ميں سياسي اور معاشرتي طرز

امام زمان عليہ السلام کا طرز حکومت