• صارفین کی تعداد :
  • 617
  • 12/21/2013
  • تاريخ :

ہندوستان اور امريکہ کے درميان بڑھتي کشيدگي

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی

نيويارک ميں ہندوستان کي سفير کي گرفتاري اور اس کي بدن تلاشي لئے جانے سے نئي دہلي اور واشنگٹن کے درميان تنازعہ بڑھتا جارہا ہے- ايک طرف ہندوستان اس مسئلے ميں امريکہ کي جانب سے معافي مانگے جانے کا مطالبہ کر رہا ہے دوسري طرف امريکہ نے نہ صرف معافي مانگنے سے انکار کرديا ہے بلکہ ہندوستان کي سفارتکار ديوياني کے خلاف کيس واپس لينے سے بھي منع کرديا ہے-

ادھر اس سلسلے ميں ہندوستان کے دارالحکومت نئي دہلي سميت اس ملک کے مختلف شہروں ميں امريکہ مخالف مظاہرے ہورہے ہيں- نئي دہلي ميں ہونے والے مظاہرے کے دوران مشتعل افراد نے امريکي پيزا چين پر دھاوا بول ديا اور شديد توڑ پھوڑ کي اور امريکي مصنوعات پر پابندي لگائے جانے کا مطالبہ کيا-

يہ ايسے ميں ہے کہ ہندوستان کي حکومت بھي اپنے مطالبے پر قائم ہے اور ہندوستان کے وزيراطلاعات منيش تيواري کا کہنا ہے کہ اس معاملے ميں امريکا کو معافي مانگني ہي پڑے گي اسلئے کہ نيويارک ميں ہندوستان کي نائب کونسل جنرل ديوياني کے ساتھ برتے گئے ناروا سلوک پر پردہ نہيں ڈالا جاسکتا-ہندوستان کي سيکريٹري خارجہ سوجاتا سنگھ کا بھي کہنا ہے کہ امريکا کو ان کے ملک کے سفارتکاروں کے ساتھ ويسا ہي روّيہ رکھنا چاہيئے کہ جيسا ہندوستان، امريکي سفارتکاروں کے ساتھ رکھتا ہے-


متعلقہ تحریریں:

نيلسن منڈيلا  کي نسلي امتياز کے خلاف  کامياب جدو جہد

بنگلہ ديش کا سياسي مستقبل