• صارفین کی تعداد :
  • 2242
  • 12/23/2013
  • تاريخ :

کيا ظہور جمعہ کے روز نہ ہوگا؟ 1

کیا ظہور جمعہ کے روز نہ ہوگا؟ 2

روايت ميں ہے کہ صبح و شام منتظَرِ قائم کے منتظر رہو؛ کيا اس حکم کا مفہوم يہ نہيں ہے کہ ظہور جمعہ کے بغير کسي اور دن کو ہوگا؟

جواب:

حضرت مہدي (عجل اللہ فَرَجَہ الشريف) ذخيرہ الہي اور اللہ کے اسرار حکيمانہ ميں سے ہيں- ان کي غيبت اور ظہور کے بھي اپنے اسرار ہيں- کوئي بھي مفکر غائر ابھي تک ان اسرار کا ادراک نہيں کرسکا ہے اور ان کي حقيقت سے آگاہ نہيں ہوسکا ہے؛ البتہ سب نے اہل بيت (عليہ السلام) کے کلام ميں تحقيق کرکے ان اسرار کو سمجھنے کي کوشش کي ہے اور ہم بھي اسي روش سے استفادہ کرکے اس سوال کا جواب تلاش کرتے ہيں:

1- ظہور مہدي (عجل اللہ فَرَجَہ الشريف) کے سلسلے ميں واردہ روايات ميں قطعي طور پر وقت ظہور کا تعين نہيں ہوا ہے البتہ بعض روايات ميں جمعہ کا ذکر ہے اور بعض ميں دوسرے ايام کا- مثال کے طور پر:

الف- امام صادق (عليہ السلام) نے فرمايا: "ہمارے اہل بيت (عليہم السلام) کے قائم روزہ جمعہ ظہور و قيام کريں گے"- (1)

ب- امام صادق (عليہ السلام) نے فرمايا: "ہمارے قائم (سلام اللہ عليہ) عاشورا کے دن ـ جو حسين بن علي (عليہ السلام) کا يوم شہادت ہے ـ ظہور کريں گے"- (2)

ج- امام محمد باقر (عليہ السلام) سے نقل کيا گيا ہے: ہمارے قائم عاشورا کے دن بروز شنبہ ظہور کريں گے"-  (3)

حوالہ جات:

1- شيخ صدوق، خصال، ج 2، ص 394، باب 7، ح 101، بحارالانوار ج 52 ص 279-

2- شيخ ابو جعفر محمد بن حسن طوسي، كتاب غيبت، ص 150-

3- علامہ محمد باقر مجلسي، بحارالانوار، ج 52، ص 285، مۆسسه الوفاء، بيروت- برهان المتقي: ص 145 ، 6 ح ‍ 14 بحوالہ معجم احاديث المہدي (عج) شيخ علي الکوراني العاملي ج 3 ص 295-

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی

 


متعلقہ تحریریں:

منکرين عقيدہ مہدويت

آخرالزمان رسول خدا (ص) کي نظر ميں