• صارفین کی تعداد :
  • 2699
  • 12/3/2013
  • تاريخ :

امام حسين (ع) کے لئے آنسو بہانے والوں کا اجر

امام حسین (ع) کے لئے آنسو بہانے والوں کا اجر

سۆال:

امام حسين (ع) کے لئے آنسو بہانے والوں کا اجر و ثواب کيا ہے؟ 2

 

جواب:

امام صادق عليہ السلام سے بھي روايت ہے کہ آپ (ع) خدا کے ساتھ راز و نياز و مناجات کے وقت بارگاہ الہي ميں عرض کرتے ہيں:

{يا مَنْ خَصَّنَا بِالْكرَامَةِ وَ خَصَّنَا بِالْوَصِيةِ وَ وَعَدَنَا الشَّفَاعَةَ وَ أَعْطَانَا عِلْمَ مَا مَضَى وَ مَا بَقِي وَ جَعَلَ أَفْئِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَينَا اغْفِرْ لِي وَ لِإِخْوَاني وَ لِزُوَّارِ قَبْرِ أَبي عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَينِ (عليه السلام)--- فَارْحَمْ تِلْك الْوُجُوهَ الَّتِي قَدْ غَيرَتها الشَّمْسُ وَ ارْحَمْ تِلْك الْخُدُودَ الَّتِي تَقَلَّبَتْ عَلَى حُفْرَةِ أَبي عَبْدِ اللَّهِ (ع) وَ ارْحَمْ تِلْك الْأَعْينَ الَّتِي جَرَتْ دُمُوعُهَا رَحْمَةً لَنَا وَ ارْحَمْ تِلْك الْقُلُوبَ الَّتِي جَزِعَتْ وَ احْتَرَقَتْ لَنَا وَ ارْحَمِ الصَّرْخَةَ الَّتِي كانَتْ لَنَا---}- (1)

اے ميرے رب، جس نے ہميں کرامت اور رسول اللہ (صلي اللہ عليہ و آلہ) کي جانشيني اور وصايت کے لئے مخصوص فرمايا اور ہميں شفاعت کا وعدہ ديا اور ہميں گذشتہ اور آئندہ کے امور کا علم عطا فرمايا اور بعض لوگوں کے دلوں کو ہماري طرف مائل و راغب کيا! ميرے بھائيوں اور ميرے جد حسين (عليہ السلام) کي قبر پر حاضري دينے والوں کي مغفرت فرما! ان چہروں پر رحم فرما جو زيارت امام حسين (ع) کي راہ ميں سورج کي تپش سے جھلس جاتے ہيں اور ان رخساروں پر رحم فرما جو ابوعبداللہ (ع) کي قبر شريف پر گردش کرتے ہيں، ان آنکھوں پر رحم فرما جو ہم پر ترس کھا کر آنسو بہاتي ہيں؛ اور ان دلوں پر رحمت نازل فرما جو ہمارے لئے جزع اور بےچيني کرتے ہيں اور ہمارے لئے جلتے اور ترستے ہيں اور رحمت نازل فرما اس آہ و فرياد پر جو ہمارے لئے بلند ہوتي ہے!

 

حوالہ جات:

1- الکافي شيخ محمد بن يعقوب کليني رازي، ج4، 582؛ وسائل الشيعہ - الامام المحقق العلامة الشيخ محمد بن الحسن الحر العاملي المتوفٰى سنة 1104، ج14، ص411-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

آخر الزمان سے کيا مراد ہے؟ 2

عراق ميں قمہ زني کا رواج