• صارفین کی تعداد :
  • 643
  • 12/3/2013
  • تاريخ :

سانحہ راولپنڈي، بلاجوازگرفتاريوں کيخلاف احتجاج

سانحہ راولپنڈی، بلاجوازگرفتاریوں کیخلاف احتجاج

اردو ریڈیو تھران کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق  سانحہ راولپنڈي کي آڑ ميں ملت تشيع سے تعلق رکھنے والے بيگناہ افراد کي بلاجواز گرفتاريوں کيخلاف نيشنل پريس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجي مظاہرہ کياگيااور پنجاب حکومت کي جانبداري کي شديد مذمت کي گئي-

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کےمطابق احتجاج کرنے والوں ميں خواتين، بچے اور مرد شامل تھے، جنہوں نے ہاتھوں ميں بيگناہ افراد کي گرفتاريوں کيخلاف بينرز اٹھا رکھے تھے- مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے رہنماء مولانا علي شير انصاري اور مولانا ضيغم عباس کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب جانبداري کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملت تشيع سے تعلق رکھنے والے افراد کي بلاجواز گرفتارياں کا سلسلہ جاري رکھے ہوئے ہے- ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہيں کہ وہ ان اقدامات سے باز رہے اور بيگناہ افراد کو في الفور رہا کيا جائے- بصورت ديگر جلد پارليمنٹ ہاۆس کے سامنے تاريخي احتجاج کيا جائيگا-

درايں اثنامجلس وحدت مسلمين پنجاب کے سيکرٹري جنرل علامہ عبدالخالق اسدي نے لاہور صوبائي سيکرٹريٹ ايم ڈبليو ايم پنجاب ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ راولپنڈي کے حقائق پر پردہ ڈالنے اور شرپسندوں کو تحفظ دينے کيلئے پنجاب حکومت اور وفاق يکطرفہ کارروائيوں ميں مصروف ہے، وفاقي وزير داخلہ اور وزير قانون پنجاب کي شرپسندوں سے خفيہ ملاقاتيں اور ملت جعفريہ کے 300 سے زائد بےگناہ نوجوانوں کي گرفتاري اس بات کي دليل ہے کہ اس سانحہ ميں پہلے سے طے شدہ سازش کے تحت ملت جعفريہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ہميں سياسي انتقام کا نشانہ بنايا جا رہا ہے-

اُن کا کہنا تھا کہ راولپنڈي ميں لاپتہ 300 افراد کو نہ تو کسي عدالت کے سامنے پيش کيا گيا ہے نہ ہي تھانوں ميں ان سے متعلق معلومات ہيں-ايسے حالات ميں اب ہم خاموش نہيں رہ سکتے، اسي صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے آل شيعہ پارٹيز کانفرنس بروز جمعہ 6 دسمبر کو طلب کرلي ہے، جس کے بعد ملک گير مظاہروں سميت ديگر لائحہ عمل کا اعلان کريں گے- انہوں نے وفاقي وزير داخلہ چوہدري نثار اور پنجاب کے وزير قانون رانا ثناءاللہ کي فوري برطرفي کا بھي مطالبہ کيا۔


متعلقہ تحریریں:

پاکستان، نيٹو سپلائي ميں رکاوٹ

پاکستان، جمعہ کے روز يوم احتجاج منانے کا اعلان